حلالہ اور طلاق مغلظہ

تین طلاق کے بعد ایک ساتھ رہنے والے میاں بیوی سے بائیکاٹ کا حکم

فتوی نمبر :
70879
| تاریخ :
2024-02-13
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

تین طلاق کے بعد ایک ساتھ رہنے والے میاں بیوی سے بائیکاٹ کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیانِ شرع متین ! اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دینے کے بعد اُسے اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے اور اس سے حق زوجیت بھی ادا کر رہا ہے۔ کیا ایسے شخص کو اپنی خوشی اور غمی میں شریک کرنا یا اُس کی غمی اور خوشی میں شریک ہونا اور اُس کے گھر کا کھانا پینا شرعًا جائز ہے ؟ یا اُس سے قطع تعلقی کی جائے ؟ قرآن و سنت اور اجماعِ امت کی روشنی میں اس سوال کا مفصل جواب عنایت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں مذکور شخص نے اگر واقعۃ اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدی ہوں، تو اس سے مذکور شخص کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہو کر حرمت مغلظہ ثابت ہو چکی ہے ، اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گنہگار ہوں گے، اور اب تک ایک ساتھ رہنے کی وجہ سے جو گناہ سرزد ہو چکا ہے، اس پر بصدق دل توبہ و استغفار بھی کریں اور آئندہ کے لئے دوبارہ اس قسم کے ناجائز کاموں سے مکمل اجتناب بھی کریں، جبکہ سائل اور دیگر باثرافراد کو چاہئے کہ اس شخص کو سمجھاکر اس کے مذکور طرز عمل سے باز رکھنے کی کوشش کریں، تاہم اگر مذکور شخص کو سمجھانے کے باوجود وہ اپنے اس فعل شنیع سے باز نہ آئے تو ایسی صورت میں سائل اور دیگر افراد کے لئے اصلاح کی غرص سے مذکور شخص سے قطع تعلقی اختیار کرنے کی بھی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال الله تعالى: فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تنكح زوجا غيره اھ (البقرۃ: الآیۃ230)۔
و في تكملة فتح الملهم : ثم ان الهجران الممنوع انما هو ما كان بسبب دنيوى اما اذا كان بسبب فسق المرء و عصيانه فاكثر العلماء على جوازه (الی قولہ) و حاصل ذلك ان الهجران انما يحرم اذا كان جهة غضب نفسانى اما اذا كان على وجه التغليظ على المعصية و الفسق (الى قوله) فانه ليس من الهجران الممنوع اھ (باب تحریم الھجرفوق ثلاث، بلا غذر شرعی، ج5، ص 355-356، ط:دار العلوم)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70879کی تصدیق کریں
0     852
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات