حلالہ اور طلاق مغلظہ

غصہ کی حالت میں طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
70965
| تاریخ :
2024-02-16
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

غصہ کی حالت میں طلاق کا حکم

میں نے غصے کی حالت میں ایک ساتھ تین طلاق دی ہیں اپنی بیوی کو ، کیا طلاق ہوگئی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ غصہ کی حالت میں بھی طلاق دینے سے شرعاً طلاق واقع ہوجاتی ہے ، چنانچہ سائل نے جب غصے کی حالت میں اپنی بیوی کو ایک ساتھ تین طلاق دیدیں ،تو اس سے اس کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں ، اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں ، ورنہ دونوں سخت گنہگار ہوں گے ، جبکہ عورت ایامِ عدت گزرنے کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القرآن للجصاص : قال أبو بكر: قوله تعالى : ( الطلاق مرتان فإمساك بمعروف أو تسريح بإحسان ) الآية ، يدل على وقوع الثلاث معا مع كونه منهيا عنها اھ ( ج 1 ، صـــ 386 ) ۔
وفیہ ایضاً : فالكتاب والسنة وإجماع السلف توجب إيقاع الثلاث معا و إن كانت معصية اھ ( ج 1 ، صـــ 387 ) ۔
وفی رد المحتار: قلت: وللحافظ ابن القيم الحنبلي رسالة في طلاق الغضبان قال فيها: إنه على ثلاثة أقسام: أحدها أن يحصل له مبادئ الغضب بحيث لا يتغير عقله ويعلم ما يقول ويقصده، وهذا لا إشكال فيه. والثاني أن يبلغ النهاية فلا يعلم ما يقول ولا يريده، فهذا لا ريب أنه لا ينفذ شيء من أقواله. الثالث من توسط بين المرتبتين بحيث لم يصر كالمجنون فهذا محل النظر، والأدلة على عدم نفوذ أقواله. اهـ. ملخصا من شرح الغاية الحنبلية، لكن أشار في الغاية إلى مخالفته في الثالث حيث قال: ويقع الطلاق من غضب خلافا لابن القيم اهـ وهذا الموافق عندنا لما مر في المدهوش اھ (ج3، صـــ 244، ط:سعید)۔
وفیه ایضاً: و ذهب جمهور الصحابة و التابعين و من بعدهم من أئمة المسلمين إلى أنه يقع ثلاث اھ ( ج 3، صـــ 233، ط:سعید)۔
وفیہ ایضاً: قلت: ومقتضى هذا الفرع أن من وصل في الغضب إلى حالة لا يدري فيها ما يقول يقع طلاقه اھ (ج3، صـــ369، ط:سعید)۔
و فی الفتاوی الھندیۃ : و إذا قال لامرأتہ أنت طالق و طالق و طالق و لم یعلقہ بالشرط إن کانت مدخولۃ طلقت ثلاثاً اھ (ج 1، صـــ355)۔
وفیھا ایضاً: وإن كان الطلاق ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها كذا في الهداية اھ (ج1، صـــ473، ط:ماجدیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70965کی تصدیق کریں
0     926
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے اس میں درج تین طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات