حلالہ اور طلاق مغلظہ

ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق دینے کا حکم

فتوی نمبر :
71627
| تاریخ :
2024-03-12
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق دینے کا حکم

السلام علیکم ! میں نے کم علمی کی وجہ سے اپنی بیوی کو ویڈیو کے ذریعے طلاق دی جس میں تین بار طلاق کہا تھا جبکہ میرے علم میں یہ تھا کہ ایک طلاق ہوئی ہے ، میری نیت بھی ایک طلاق کی تھی ، جب گھر کے سب بڑوں نے ویڈیو دیکھی تو مجھے بتایا کہ طلاق ہوگئی ہے، لیکن میں نے ایک ہی دی ہے رہنمائی فرمائیں !
نوٹ! سائل سے فون پر بات ہوئی جس کے جواب میں سائل نے پوری بات وضاحت کے ساتھ سوال کی شکل میں بھیج دی اور ساتھ دونوں ویڈیو بھی بھیج دی .
السلام علیکم ! جناب مفتی صاحب ! سوال یہ ہے کہ میری دو شادیاں ہوئی تھیں ، میں نے گھر والوں سے چھپ کر دوسری شادی کی تھی جس پر میرے ماموں اور گھر والوں نے زبردستی میری طلاق کروادی اور میری ویڈیو بنا کر میرا بیان لیا تھا ، جبکہ میں طلاق دینا نہیں چاہتا تھا اور میری رہنمائی کے مطابق ایک بار میں تین طلاقیں دینے سے ایک ہی طلاق واقع ہوتی ہے، اس وجہ سے میں نے ویڈیو میں طلاق دے دی ، پھر دوسری بیوی سے رابطے میں تھا اور دوسری بیوی کو مطمئن کرنے کے لئے میں نے پہلی بیوی کو ایسے ہی ویڈیو بنا کے طلاق دے دی ،جیسے مجھ سے زبردستی دوسری بیوی کو دلوائی تھی ، تو جناب میری معلومات کے مطابق میں نے 1 طلاق دی تھی ،لیکن دونوں ویڈیو میں جو بیان تھا وہ ایسے تھا کہ میں "میں تجھے طلاق دیتا ہوں ، میں تجھے طلاق دیتا ہوں ، میں تجھے طلاق دیتا ہوں " رہنمائی کریں اس کے مطابق جب صرف ویڈیو دیکھ کر دوسرے مفتی صاحب یہ کہتے ہیں کہ طلاق ہوگئی ہے جب کہ اصل کہانی سے سب بے خبر ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ایک مجلس کی تین طلاقیں خواہ ایک جملہ سے دی ہوں یا الگ الگ جملوں سے دی ہوں ان دونوں صورتوں میں تین طلاقیں شمار ہوتی ہیں ، جبکہ جبر و اکراہ کی صورت میں زبردستی طلاق میں اگر زبان سے طلاق کے الفاظ ادا کردیے جائیں تو طلاق واقع ہوجاتی ہے ، لہٰذا سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق جب سائل سے دوسری بیوی کو طلاق دینے کی ویڈیو زبردستی ریکارڈ کروائی اور سائل نے دوسری بیوی کو مطمئن کرنے کے لئے پہلی بیوی کے لئے بھی طلاق کی ویڈیو ریکارڈ کرلی ان الفاظ کے ساتھ " میں تجھے طلاق دیتا ہوں ، میں تجھے طلاق دیتا ہوں ، میں تجھے طلاق دیتا ہوں " تو اس سے سائل کی دونوں بیویوں پر تین طلاقیں واقع ہوکر حرمت مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر باہم عقد نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، لہٰذا سائل پر لازم ہے کہ فوراً اپنی دونوں بیویوں سے علیحدگی اختیار کرلے اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کرے ورنہ سخت گنہگار ہوں گے ، جبکہ دونوں عورتیں ایام عدت گزارنے کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار :(ويقع طلاق كل زوج بالغ عاقل) ولو تقديرا بدائع، ليدخل السكران (ولو عبدا أو مكرها) فإن طلاقه صحيح لا إقراره بالطلاق اھ ( ج۳ ، ص۲۳۵ ، کتاب الطلاق ، ط۔سعید)۔
و فی الھدایۃ : ويقع طلاق كل زوج إذا كان عاقلا بالغا (الی قولہ) " وطلاق المكره واقع الخ (ج۱ ، ص۲۲۴ ، کتاب الطلاق ، ط۔دار احیاء )۔
و فی بدائع الصنائع : وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر؛ لقوله - عز وجل - {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} [البقرة: 230] ، وسواء طلقها ثلاثا متفرقا أو جملة واحدة؛ الخ(ج۳ ص۱۸۷ ، کتاب الطلاق ، ط۔دارالکتب العلمیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71627کی تصدیق کریں
1     1256
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک یا دو طلاقوں کے بعد تین طلاق کا اقرار کرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات