ملازمت

کیاملازمت میں جھوٹ بولنے سے کمائی حرام ہوگی ؟

فتوی نمبر :
72557
| تاریخ :
2024-04-17
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

کیاملازمت میں جھوٹ بولنے سے کمائی حرام ہوگی ؟

میں انگریزی کا استاد ہوں،میں غیر ملکی طلباء کو آن لائن پڑھا رہا ہوں،میں اہلیت کے بارے میں جھوٹ بولتا ہوں،میں ایک ڈاکٹر ہوں،لیکن میں ان سے کہتا ہوں کہ میں انگریزی کا اعلی تعلیم یافتہ استاد ہوں،میں انہیں اپنی قومیت اور اپنی حقیقی اہلیت کے بارے میں نہیں بتاتا،میری کمائی حلال ہے یا حرام؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جھوٹ بولنا بہت بڑا گناہ ہے،جس پر قرآن وحدیث میں سخت ترین وعیدیں وارد ہوئی ہیں،لہذا سائل پر لازم ہے کہ اپنے متعلق غلط بیانی اور دروغ گوئی سے ہر گز کام نہ لے،بلکہ سچ بولنے کا اہتمام کرے،تاہم اگر سائل میں مذکور کام کی اہلیت ہواور سائل صحیح طریقہ سے اپنے طلباء کو پڑھاتا ہو تو سائل کی کمائی حلال ہے،اس کو حرام نہیں کہا جاسکتا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی جامع الترمذی: عن ابن عمر عن النبی ﷺ قال اذا کذب العبد تباعد عنہ الملک میلا من نتن ماجاء بہ الحدیث (ج2 ص18 ابواب البر والصلۃ،باب ماجاء فی الصدق و الکذب ط: المیزان)۔
وفی سنن ابی داود: قال رسول اللہ ﷺ لیس منا من غش اھ (کتاب البیوع،باب النھی عن النجش ط: امدادیۃ)۔
وفی بذل المجھود: قال فی القاموس غشہ لم یمحضہ النصح او اظھر لہ خلاف ما اضمرہ کغششہ و الغش بالکسر الاسم منہ الخ (ج5 ص273 کتاب البیوع ط: قاسمیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72557کی تصدیق کریں
0     576
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات