ملازمت

ای او بی آئی کی پینشن اور ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
77058
| تاریخ :
2024-08-02
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

ای او بی آئی کی پینشن اور ملازمت کا حکم

( 1 ) کیا ا ی،او، بی ،آئی میں نوکری کرنا حلال ہے یا حرام ؟ یہ ادارہ پرائیویٹ کمپنیز کے ملازمین کو پنشن فراہم کرتا ہے ، یہ ادارہ نوکر اور اس کے آجر جو کمپنی ہے، اس سے اس کی تنخواہ کا کچھ حصہ ماہانہ طور پر لیتا ہے، پھر اسی میں اسی رقم کو ملا کر وہ بینک میں جمع کرواکے سود جمع کرتے ہیں ، اور ساتھ میں کچھ پیسہ وہ کاروبار یعنی بنگلوں ،پلاٹوں وغیرہ میں بھی لگاتے ہیں ، لہذا زیادہ تر حصہ جو ہے نہ وہ بینک میں ڈپازٹ کرواکے سود لیتے ہیں تو کیا ان سے ملنے والی سیلری ،یعنی تنخواہ لینا حرام ہوگا یا حلال ؟
( 2 ) اس ادارے میں چونکہ ہماری سیلری سے کٹوتی ہوکے ہماری رقم جمع ہوتی رہتی ہے ، اور رٹائر منٹ یا پھر فوتگی کی صورت میں ہمیں کئی گنا زیادہ پنشن اکٹھی مل جاتی ہے ، تو کیا وہ بھی حلال ہے یا حرام ؟ اوپر ان کے کاروبار کا ذکر ہوچکا ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ای او بی آئی (EOBI) ایک سرکاری ادارہ ہے جو پرائیویٹ کمپنیوں اور اداروں کو اس بات کا پابند کرتا ہے کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں میں سے کچھ رقم کاٹ کر EOBI میں جمع کروائیں، تاکہ ملازم کے ریٹائر ہونے کی صورت میں ا س کو اور وفات کی صورت میں اس کے لواحقین کو اصل جمع کردہ رقم سمیت کچھ زائد رقم ادا کرے، چونکہ اس میں ملازم کو اپنی تنخواہ میں سے کٹوتی نہ کروانے کا اختیار نہیں ہوتا، بلکہ یہ کٹوتی جبراً کی جاتی ہے، لہذا ملازم یا لواحقین کیلئے مذکور رقم اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے۔ اور اگر کٹوتی اختیاری ہو تو جتنی رقم ملازم کی تنخواہ سے کاٹی جاتی ہے اور جو رقم ابتدا میں کمپنی شامل کرتی ہے، وہ رقم ملازم کے لیے لینا جائز ہوگا، اس پر ملنے والی اضافی رقم ( انٹرسٹ ) لینا جائز نہیں ہوگا۔
البتہ اگر مذکور ادارے کی آمدنی کا کل حصہ سودی لین دین پر مشتمل نہ ہو بلکہ وہ کمپنیوں سے حاصل شدہ رقوم کو بینک ڈپازٹ کے علاوہ دیگر حلال ذرائع آمدن میں انویسٹ کرکے منافع بھی حاصل کرتی ہوتو اس ادارے میں بطور ملازم کام کرنے کی گنجائش ہے، اور اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ بھی حلال ہے۔ تاہم چونکہ اس ادارے میں آمدن کا ایک بڑا حصہ سودی لین دین سے حاصل کیا جاتاہے، اس لیے بہتر یہی ہےکہ اس قسم کے مشکوک اور مشتبہ آمدن والے ادارے میں کام کرنے کے بجائے کسی حلال طیب آمدن والی جگہ پر ملازمت اختیار کی جائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (هي) لغة: التفضل على الغير ولو غير مال. وشرعا: (تمليك العين مجانا) أي بلا عوض لا أن عدم العوض شرط فيه وأما تمليك الدين من غير من عليه الدين فإن أمره بقبضه صحت لرجوعها إلى هبة العين (وسببها إرادة الخير للواهب) دنيوي كعوض ومحبة وحسن ثناء، وأخروي: قال الإمام أبو منصور يجب على المؤمن أن يعلم ولده الجود والإحسان كما يجب عليه أن يعلمه التوحيد والإيمان؛ إذ حب الدنيا رأس كل خطيئة نهاية مندوبة وقبولها سنة قالﷺ «تهادوا تحابوا»۔اھ (5/ ص687، ط سعید )-
وفی فقه البیوع: اما اذا کانت الوظیفة لیس لھا علاقة مباشرة بالعملیات الربویة مثل وظیفة الحارس او سائق السیارة، او العامل علی الھاتف، او المؤظف المسؤل عن صیانة البناء (الیٰ قوله) فلا یحرم قبولھا ان لم یکن بنیة الاعانة علی العملیات المحرم، و ان کان الاجتناب عنھا اولیٰ، و لایحکم فی راتبه بالحرمة، لما ذکرنا من التفصیل فی الاعانة و التسبب و فی کون مال البنک مختلطاً بالحلال والحرام و یجوز التعامل مع مثل ھؤلاء المؤظفین ھبة او بیعاً او شراءً۔اھ (ج1/ ص 1065، ط دار العلوم کراچی )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77058کی تصدیق کریں
0     698
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات