ملازمت

ٹی وی چینل میں بطور ٹیکنکل انجینئر ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
77338
| تاریخ :
2024-08-11
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

ٹی وی چینل میں بطور ٹیکنکل انجینئر ملازمت کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں عرب کے ایک مشہور TV چینل میں بطور ٹیکنکل انجینئر اپنے فرائض دے رہا ہوں،میرا کام tv نشریات کو سٹیلائٹ کے ذریعے لوگوں کے گھروں تک پہنچانا ہے، tv چینل پر بعض اوقات موسیقی کے پروگرام گانے باجے یا عورتوں کو بنا پردے کے بھی دکھایا جاتا ہے، براہِ راست میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، کیونکہ میرا کام صرف تکنیکی امور کو دیکھنا ہے، براہ ِکرم رہنمائی فرمائیں ایسی جاب میرے لیے کیسی ہے یا ایسی کمائی میرے لیے کیسی ہے؟ میرے 2 بچے اور ایک بیگم ہے انکا سارا خرچہ بھی میرے ذمّہ ہے۔ براہ کرم رہنمائی فرمائیں ۔ جزاک اللہ ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے پروگرامز جائز اور ناجائز دونوں طرح ہوتے ہیں، اس لیے سائل کیلئے مذکور ملازمت جاری رکھنے کی اگرچہ گنجائش معلوم ہوتی ہے اور اس کی کمائی کو حرام نہیں کہا جاسکتا ، لیکن آج کل عام طور پر اس کا ناجائز استعمال زیادہ ہے ، اس لیے سائل کو چاہیے کہ مذکور ملازمت مستقل جاری رکھنے کے بجائے جلد از جلد کوئی اور جائز ذریعہ آمدن تلاش کرے ، تاہم بمجبوری مذکور ملازمت جاری رکھنے کی بھی گنجائش ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ الآیۃ(آیۃ 172 سورۃ البقرۃ)
وفی الدر المختار: وکل أنواع الکسب فی الإباحۃ سواء علی المذھب الصحیح کما فی البزازیۃ وغیرھا اھ (ج6 صـ 462 ط:سعید)
وفی رد المحتار: تحت (قولہ وجاز تعمیر کنیسۃ) قال فی الخانیۃ: ولو آجر نفسہ لیعمل فی الکنیسۃ ویعمرھا لابأس بہ لأنہ لا معصیۃ فی عین المال اھ (کتاب الحظر والإباحۃ فصل فی البیع ج6 صـ 391 ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77338کی تصدیق کریں
0     422
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات