پراویڈنٹ فنڈ

Ruling on provident fund

فتوی نمبر :
78010
| تاریخ :
2024-09-11
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / پراویڈنٹ فنڈ

Ruling on provident fund

میں ایک گورنمنٹ ملازم ہوں ہمارے محکمے میں ڈی ایس پی فنڈ کے ذریعے ہماری تنخواہ میں پیسے ہر ماہ جمع ہوتے ہیں،جب وہ ایک لاکھ یا اس سےزیادہ ہوجاتےہیں تو اس پر پندرہ سے بیس ہزار ہر سال بڑھتے ہیں، یہ عمل کیسا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ڈی ایس پی فنڈ کی دو قسمیں ہیں ۔ (۱) جبری (۲) اختیاری-
جبری ڈی ایس پی فنڈ میں ملازم کی تنخواہ سے جو رقم ماہ بماہ کاٹی جاتی ہے ، اور اس پر ہر ماہ جو اضافہ محکمہ اپنی طرف سے کرتا ہے، پھر مجموعہ پر جو رقم سالانہ بنام سود جمع کرتا ہے، ان تینوں رقموں کا حکم ایک ہی ہے اور وہ یہ کہ یہ سب رقمیں در حقیقت تنخواہ ہی کا حصہ ہیں، اگر چہ وہ سود یا کسی اور نام سے دی جائیں ،لہذا ملازم کے لیے ان کو لینا اور اپنے استعمال میں لانا جائز اور درست ہے۔
جبکہ ڈی ایس پی فنڈ کی دوسری قسم اختیاری ہے، جس کو ملازم اپنی مرضی اور اختیار سے کٹواتا ہے، اس پر جور قم محکمہ بنام سود دےگا، اس کا لینا اور اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں، اس سے اجتناب لازم ہے۔
اس دوسری قسم میں چونکہ تشبہ بالربا کے ساتھ سود خوری کا ذریعہ بنا لینے کا خطرہ بھی ہے ، اس لئے اس رقم کو وصول ہی نہ کیا جائے یا وصول کر کے بغیر نیت ثواب کسی مستحق زکوۃ کو صدقہ کر دیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فی البحر الرائق: (قوله والأجرة لا تملك بالعقد) (الى قوله) (قوله بل بالتعجيل أو بشرطه أو بالاستيفاء أو بالتمكن) يعني لا يملك الأجرة إلا بواحد من هذه الأربعة والمراد أنه لا يستحقها المؤجر إلا بذلك كما أشار إليه القدوري الخ(ج7،ص300،ط: دار الكتاب الإسلامي)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 78010کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گریجویٹی فنڈ میں میراث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پراویڈنٹ فنڈ 1
  • پراویڈنٹ فند کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 2
  • پراویڈنٹ فنڈ اور ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی رقم نکلواکر حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ میں کٹوتی جبری اور نفع اختیاری ہو تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی اضافی رقم اور اس کی زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • کمپنی کے منافع میں سے ملازمین کو پانچ فیصد دینا

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 1
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد سے قرض رقم لے کر قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پروایڈنٹ فنڈ کی ایک خاص صورت کے متعلق حکمِ

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • انٹرسٹ کے ساتھ ملنے والے پراویڈنٹ فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • Ruling on provident fund

    یونیکوڈ   انگلش   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ پر ملنے والے سود کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی رقم پر جو اضافہ لگتا ہے، اسے استعمال میں لاناکیسا ہے؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ اختیاری سے حاصل شدہ اضافی رقم کو کن مدات میں استعمال کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کے مد میں کاٹی جانے والی رقم پر اضافی رقم وصول کرنا

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
Related Topics متعلقه موضوعات