میرے پاس ایک سوفٹ ویئر کمپنی ہے، ہم نئے سافٹ ویئر پروجیکٹس کی تلاش میں رہتے ہیں، تاکہ کمپنی چلائی جا سکے،حال ہی میں مجھے ایک ایسی کمپنی کا پروجیکٹ ملا ہے جو امریکی حکومت کے ساتھ کام کرتی ہے۔ یہ کمپنی حکومت کے مختلف محکموں کے معاہدے پورے کرتی ہے جن میں کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس وغیرہ فراہم کرنا شامل ہے، اور ان معاہدوں میں ملٹری کنٹریکٹس بھی شامل ہیں۔ تو براہِ کرم رہنمائی فرمائیں کہ کیا ایسے کمپنی کے لیے سافٹ ویئر تیار کرنا جائز ہے؟
واضح ہو کہ ایسا سافٹ وئیر بنانا جو ناجائز کاموں کے ساتھ خاص نہ ہو ، بلکہ اس کا جائز استعمال بھی ممکن ہو ،اور سافٹ وئیر بنانے والے کی طرف سے ناجائز کاموں میں خصوصاًملٹری کنٹریکٹس میں معاونت مقصود نہ ہو ،تو ایسے سافٹ وئیر بنانے کی گنجائش ہے ،جبکہ اس کو ناجائز کاموں میں استعمال کرنے کی صورت میں استعمال کرنے والےخود گناہ گار ہوں گے ، لہذا صورت مسئولہ میں اگر سافٹ وئیر کا استعمال ناجائز کا موں کے ساتھ خاص نہ ہو تو ایسے سافٹ وئیر بنانے کی گنجائش ہے ،تاہم اگر کمپنی اس کو ناجائز کاموں میں استعمال کرتی ہو تو استعمال کرنے والا خود گناہ گار ہوگا ،بنانے والے پر کوئی وبال نہیں ،البتہ اگر اس پروجیکٹ کے علاوہ کوئی اور مواقع میسر ہوں تو اسی کو ترجیح دینی چاہیئے ۔
کمافی فقہ البیوع : بیع الاشیاء الیه و فیه تفصیل فان المبیع مما یتمحض استخدامه فی عقد محرم شرعاً ، مثل برنامج الحاسوب الذی صمم للعملیات الربویة خاصة ، فان بیعه حرام للبنک و غیرہ ، و کذلک بیع الحاسوب بقصد ان یستخدم فی ضبط العملیات المحرمة او بتصریح ذلک فی العقد , اما بیع الاشیاء التی لیس لھا علاقة مباشرۃ بالعملیات المحرمة ، مثل السیارات او المفروشات فلیس حراماً و ذلک لانھا لا یتمحض استخدامھا فی عمل محظور اھ الخ(المبحث العاشر فی احکام المال الحرام،السادس،ج2،ص1063،ط: معارف القرآن)۔
و فیہ ایضاً : الاعانة علی المعصیة حرام مطلقاً بنص القرآن اعنی قوله تعالی و لا تعاونوا علی الاثم و العدوان(المائدہ:2) و قوله تعالی فلن اکون ظھیراً للمجرمین (القصص:17) و لکن الاعانۃ حقیقۃ ھی ما قامت المعصیة بعین فعل المعین و لا یتحقق الا بنیة الاعانة اوالتصریح بھا الخ (المبحث الثانی فی احکام االمتعلقۃ بالمتعاقدین،ج1،ص:192،ط: معارف القرآن)۔