میں جہاں کام کرتا ہوں ،وہاں پر جو آدمی کھانا پکاتا ہے، وہ ہندو ہے۔کیا وہ کھانا کھا کر میری نماز ہو جائے گی؟
غیر مسلم کے ہاتھ کے بنے کھانے کے متعلق اگر پاک اور حلال ہونے کا یقین ہو تو اس کو کھانے میں کوئی حرج نہیں ، اور اسے کھانے کے بعد سائل کی ادا کردہ نماز و دیگر عبادات شرعاً درست ادا ہوجائے گی ۔
کما فی الھندیۃ: قال محمد رحمہ اللہ تعالی: و یکرہ الاکل و الشرب فی اوانی المشرکین قبل الغسل ، جاز و لا یکون آکلاً و شارباً حراماً، و ھذا اذا لم یعلم بنجاسۃ الاوانی فاذا علم فانہ لا یجوز ان یشرب و یأکل منھا قبل الغسل و لو شرب أو أکل کان شارباً و آکلاً حراماً الخ ( باب فی أھل الذمۃ و الأحکام التی تعود الیھم، ج 5، ص 347، ط: مکتبۃ ماجدیۃ )
وفی الفتاوی التاترخانیۃ : و لا بأس بطعام المجوسی کلھا الا الذبیحۃ فان ذبیحتھم حرام الخ ( فصل فی اھل الذمۃ و الاحکام التی تعود الیھم، ج 18، ص 166، ط: رشیدیۃ ) ۔
و اللہ أعلم