کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کسی ایپ کو چلانے کیلئے vpn کا استعمال جائز ہے یا نا جائز؟ قرآن اور احادیث و فتاوی سے جواب دیں۔ جزاک اللہ
واضح ہو کہ جن ایپلیکیشن اور ویب سائٹ کا بنیادی استعمال جائز اور مباح ہو تو اس کا استعمال اگرچہ فی نفسہ ممنوع نہیں، تا ہم اس طرح ایپلیکیشن یا ویب سائٹ وغیرہ کی استعمال پر اگر ملکی قوانین کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی ہو یا اس کے استعمال کو مخصوص شرائط کے ساتھ مقید کیا گیا ہو، تو اس ملک کے شہری ہونے کی وجہ سے اس قانون کی پاسداری کرتے ہوئے غیر قانونی اشیاء کے استعمال سے اجتناب ضروری ہے، لہذا غیر قانونی طریقہ پر وی پی این استعمال کرنا، یا اس کے ذریعے ملک میں ممنوع قرار دئیے جانے والے بلاک شدہ ویب سائٹ کا وزٹ کرنا درست نہیں، اس سے احتراز چاہیے۔
کما فی رد المحتار : قال فی الظھیریۃ : وھو تأویل ماروی عن ابی یوسف ومحمد فإنھما فعلا ذلک لأن ھارون أمرھما أن يكبرا بتكبير جده، ففعلا ذلك امتثالا له ، لا مذهبا واعتقادا، قال في المعراج : لأن طاعة الإمام فيما ليس بمعصية واجبة الخ (باب العیدین، ج 2، ص 172، ط: سعید)۔
وفي الفقه الإسلامي وأدلته: ما يتوصل به إلى الحرام فهو حرام، ولو بالقصد، ولقوله تعالى: "ولا تعاونوا على الإثم والعدوان" وهذا نهي يقتضي التحريم الخ (بیع العنب لعاصر الخمر، ج 5، ص 3458، ط: رشیدیۃ)۔