مکروہات

حرام جانور کے چمڑے سے بنی جیکٹ پہننے کا حکم

فتوی نمبر :
79687
| تاریخ :
2024-11-30
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

حرام جانور کے چمڑے سے بنی جیکٹ پہننے کا حکم

محترم مفتی صاحب! چمڑے کی اشیاء استعمال کرنے کا شرعی حکم کیا ہے؟ ہمارے ملک میں بیرونِ ملک سے درآمد شدہ چمڑے کی جیکٹس کو کاٹ کر نئی شکل دے کر فروخت کیا جاتا ہے، جبکہ عام طور پر یہ بات معلوم ہے کہ وہاں جانور شرعی طریقے کے مطابق ذبح نہیں کیے جاتے۔ ایسی صورت میں ان چمڑے کی اشیاء کے استعمال اور ان کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بیرونِ ملک سے آنے والی چمڑے کی جیکٹس کے بارے میں اگرچہ غالب گمان یہ ہو کہ وہ غیر شرعی طریقے سے ذبح کیے گئے جانوروں کے چمڑے سے تیار کی گئی ہیں، تاہم غیر شرعی طریقے سے ذبح شدہ جانور کی کھال بھی دباغت کے بعد پاک ہوجاتی ہے؛ لہٰذا خنزیر کے علاوہ دیگر جانوروں کے دباغت شدہ چمڑوں سے بنی جیکٹس کا استعمال اور ان کی خرید و فروخت جائز ہے۔ البتہ خنزیر چونکہ نجس العین ہے، اس لیے مسلمانوں کے لیے خنزیر کے چمڑے سے بنی جیکٹس کا استعمال اور خرید و فروخت جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار مع الرد:کل اہاب دبغ وہو یحتملہا طہر خلا جلد الخنزیر فلا یطہر (قال المحقق) ای لانہ نجس العین بمعنی ان ذاتہ بجمیع اجزائہ نجسۃ (۱/۲۰۳‘۲۰۴)
وفی الہدایۃ: ولا بیع جلود المیتۃ قبل ان تذبح… ولا باس ببیعہا والانتفاع بہا بعدالدباغ لانہا طہرت بالدباغ … الخ(۳/۵۵)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79687کی تصدیق کریں
0     18
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات