مکروہات

برانڈ کی تشہیر کیلئے لوگوں سے تصاویر بنوانا

فتوی نمبر :
79886
| تاریخ :
2024-12-10
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

برانڈ کی تشہیر کیلئے لوگوں سے تصاویر بنوانا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں ؟ہمارا گارمنٹس کا کام ہے ،ٹی شرٹس بناتے ہیں اور اسے فروخت کرتے ہیں، ہمیں اپنی برانڈ کی تشہیر کے لئے مختلف افراد کو ٹی شرٹس بھیج کر ان سے (Advertisement) کرانے کی ضرورت پیش آتی ہے ،جیسا کہ بعض مشہور برانڈ (J. , MTJ , (Diners, Al deebaj, Hungry habibi والے اپنی پروڈکٹس مختلف لوگوں کو بھیجتےہیں اور وہ انہیں پہن کر مختلف زاویے سے تصاویر یا ویڈیوز بناکر کمپنی کو دیتے ہیں، جس کی وہ تشہیر کرتے ہیں،پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح کی (Advertisement) کرانا جائز ہے یا نہیں ؟اگر جائز ہے تو اس کی شرعی حدود(Limitations)کیا ہیں؟ اس میں کن چیزوں سے اجتناب کرنا چاہیے؟ تاکہ کہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئےہم جائز طریقے سے اپنے برانڈ کی تشہیر کرواسکیں ۔جزاکم اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل اگر اپنے ٹی شرٹس مشہور لوگوں کو بھیج کر ان کی ویڈیوز اور تصاویر حاصل کر کے اپنے برانڈ کی تشہیر کرے،اور یہ ویڈیوز وغیرہ خواتین کی تصاویر ،میوزک،فحاشی وغیرہ پر مبنی غیر شرعی مواد پر مشتمل نہ ہوں اور اس میں دھوکہ دہی سےبھی بچا جائے،تو سائل کے لئے شرعاً اس کی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشكاة المصابيح: وعن عبد الله بن مسعود قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «أشد الناس عذابا عند الله المصورون ( باب التصاویر، ج 2، ص 385،ط: قدیمی)۔
و في تكملة من الملهم: أما التلفزيون والفدیو، فلاشك في حرمة استعمالها بالنظر إلى ما يشتملان عليه من المنكرات الكثيرة (إلی قوله) ولكن ليس لها ثبات ولا استقرار على الشاشة وانما هي تظهر وتفنی اھ (إلی قوله) الصورة لا تستقر على الكيمرا، ولا على الشاشة وانما هي اجزاء كهربائية تنتقل من الكيمرا إلى الشاشة وتظهر عليها بترتيبها الاصلى ثم تفنی وتزول وأما إذا احتفظ باالصورة في شريط الفيديو فان الصور لا تنقش على الشريط وانما تحفظ فيها الاجزاء الكهربائية التي ليس فيها صورة فاذا ظهرت هذه الاجزاء على الشاشة ظهرت مرة اخرى بذلك الترتيب الطبيعي ولكن ليس لها ثبات ولا استقرار على الشاشة وإنما هي تظهر و تفنى فلا يبدوان هناك مرحلة من المراحل تنتقش فيها الصورة على شئى بصفة مستقرة أو رائمة وعلى هذا فتنزيل هذه الصورة منزلة الصورة المستقرة مشكل الخ ( ج 4 ، ص 164 ، ط : دار العلوم کراتشی ) ۔
و فی الدر المختار : ( لاتصح الاجارۃ لعسب التیس ) و ھو نزوہ علی الاناث ( و ) لا (لاجل المعاصی مثل الغناء و النوح و الملاھی الخ ( باب اجارۃ الفاسدۃ، ج 6، ص 55، ط : ایچ ایم سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79886کی تصدیق کریں
0     357
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات