مکروہات

متولی کا وقف زمین سے ذاتی فائدہ حاصل کرنا

فتوی نمبر :
80218
| تاریخ :
2024-12-28
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

متولی کا وقف زمین سے ذاتی فائدہ حاصل کرنا

السلام علیکم! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ وقف زمین سے نفع حاصل کرنا کیسا ہے ؟
نوٹ:ہمارے گاؤں پینگل میں ایک شخص نے مدرسے کیلئےزمین وقف کیا ،سٹام پر لکھا ہے۔اور لوگوں نے متفقہ طور پرچندے سے مدرسہ بنایا ،اب مہتمم نے مدرسے میں ایک گھر بنا یا ہے اور ایک دکان جس میں حیوانات کی ادویات اور موٹر سائیکل کے سپیر پارٹ بیچتا ہے،اور باقی جو زمین ہے اس پر پپیتے وغیرہ کے درخت لگائے ہیں ،اور اس سے پپیتے بیچتا ہے اور گاؤں کے لوگوں کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہورہا۔اب وہ مہتمم لوگوں کے ساتھ ایسا برتاؤ اختیار کرتا ہے جیسے یہ زمین اور مدرسہ اس کو وراثت میں ملا ہو کیا اس مہتمم کے لئے ایسا کرنا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ واقف کی طرف سے کوئی چیز جب ایک مرتبہ وقف کردی جائے تو وہ قیامت تک کے لئے واقف کی ملکیت سے نکل کر اللہ تعالیٰ کی ملکیت میں داخل ہوجاتی ہے،اس کے بعد اس کی خرید و فروخت کرنا ،ہبہ کرنا کسی کو مالک بنانا، اس کو وراثت میں تقسیم کرنا یا اس سے کسی بھی قسم کا ایسا نفع اٹھانا جو وقف کی جہت اور مقصد کے خلاف ہو ،شرعاً یہ جائز نہیں ۔واقف نے جس جہت اور مقصد کےلئے وہ چیز وقف کی ہو اس کو اسی مقصد کےلئے استعمال کرنا ضروری ہوتا ہے ۔لہذا سوال میں ذکر کردہ تفصیل اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو اور مذکور مہتمم نے موقوفہ زمین پر دکانیں وغیرہ بناکر ان کی آمدن کو مدرسہ میں خرچ کرنے کے بجائے اپنے ذاتی استعمال میں لاتا ہو تو اس کا یہ عمل شرعاً جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے،بلکہ اس پر لازم ہے کہ وہ اس زمین کی آمدن کو مدرسہ میں خرچ کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی الھندیۃ: و عندھما حبس العین علی حکم ملک اللہ تعالی علی وجہ تعود منفعتہ إلی العباد فیلزم و لا یباع و لا یوھب و لا یورث کذا فی الھدایۃ، و فی العیون و الیتیمۃ ان الفتوٰی علی قولھما کذا فی شرح الشیخ أبی المکارم للنقایۃ الخ (کتاب الوقف ج: 2، ص: 350، ط: ماجدیہ)۔
و فیھا ایضاً: و لو کان الوقف مرسلا لم یذکر فیہ شرط الاستبدال لم یکن لہ أن یبیعھا و یستبدل بھا و ان کانت أرض الوقف سبخۃ لا ینتفع بھا کذا فی فتاوٰی قاضیخان، و قد اختلف کلام قاضیخان ففی موضع جوّزہ للقاضی بلا شرط الواقف حیث رأی المصلحہ فیہ و فی موضع منعہ منہ و لو صارت الارض بحال لا ینتفع بھا و المعتمد أنہ یجوز للقاضی شرط أن یخرج عن الانتفاع بالکلیۃ و أن لا یکون ھناک ریع للوقف یعمر بہ و أن لا یکون البیع بغبن فاحش کذا فی البحر الرائق، و شرط فی الاسعاف أن یکون المستبدل قاضی الجنۃ المفسر بذی العلم و العمل کذا فی النہر الفائق الخ (الباب الرابع فیما یتعلق بالشرط فی الوقف ج: 2، ص: 401، ط: ماجدیہ)۔
و فی الھدایۃ: و عندھما: حبس العین علی حکم ملک اللہ تعالی،فیزول ملک الواقف عنہ إلی اللہ تعالی علی وجہ تعود منفعتہ إلی العباد فیلزم، و لا یباع و لا یوھب ولا یورث الخ (کتاب الوقف ج: 2، ص: 310، ط: انعامیہ)۔
و فی فتح القدیر: و عندھما: حبس العین علی حکم ملک اللہ تعالیٰ فیزول ملک الواقف عنھا إلی اللہ تعالیٰ علی وجہ تعود منفعتہ إلی العباد و لا یخفی أنہ لا حاجۃ إلی سوی قولنا یزول ملکہ علی وجہ یحبس علی منفعۃ العباد لأن الملک اللہ فی الأشیاء لم یزل قط و لا یزال فالعبارۃ الجیدۃ قول قاضیخان الخ (کتاب الوقف ج: 5، ص: 419،ط: حقانیہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80218کی تصدیق کریں
0     38
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 2
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات