مکروہات

بچوں کی پیدائش میں وقفہ،کنڈوم اور مصنوعی آلاتِ جماع کے استعمال کا حکم

فتوی نمبر :
81089
| تاریخ :
2025-02-01
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

بچوں کی پیدائش میں وقفہ،کنڈوم اور مصنوعی آلاتِ جماع کے استعمال کا حکم

ہمارا تعارف لوگوں میں علماء سے متعلق رہنے کے حوالے سے ہے، لہٰذا بہت سے لوگ زوجین کی خلوت کے حوالے سے بہت سے خلاف حیاء سوالات کرتے ہیں، جنہیں اکثر ہم ٹال دیتے ہیں، لیکن مسئلہ حلال و حرام کا ہے، اس وجہ سے ہمیں سوال کرنے کی ضرورت پیش آرہی ہے۔ المختصر سوالات یہ ہیں: سلسلہ اولاد کو روکنا بلاعذر یہ تو مکروہ ہے، لیکن کیا یہ گناہ بھی ہے؟ کیا ایسے کنڈوم یا بیرونی دوا کا استعمال جائز ہے، جس کا مقصد انزال کو مؤخر کرنا ہو؟ اس میں بعض ایسے کنڈوم آتے ہیں، جو موٹی تہہ والے ہوتے ہیں، تاکہ مرد کو احساس کم ہو اور وہ دیر تک ٹھہر سکے۔ کیا کسی ایسے کنڈوم کا استعمال جائز ہے، جس میں بیوی کے سرور اضافہ کے لئے کوئی وائبریٹر وغیرہ لگا ہو؟ کیا مصنوعی آلہ کا استعمال جبکہ اسے شوہر نے پہن رکھا ہو (یہ بالکل کنڈوم کی طرح پہنا جاتا ہے، لیکن اتنی موٹی تہہ کا ہوتا ہے کہ اس سے احساسِ دخول تقریباً معدوم ہو جاتا ہے) اس سے دخول جائز ہے؟ یہ سوال خصوصاً مریض مردوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں، جو کسی بیماری کے سبب پوری طرح حقِ زوجیت ادا کرنے کے قابل نہیں ہوتے۔ مثلاً : شوگر کے مریض، یا جن کو کسی حادثہ کی وجہ سے ایسا بیرونی ضرر پہنچا ہو کہ وہ دور نہیں ہو سکتا یا بہت وقت درکار ہے، اور تب تک وہ صبر نہیں کر سکتا اور اس آلہ کے بغیر حلال طریقہ پر چلنا بھی ممکن نہیں، یہ آلہ کبھی تو موٹی تہہ والی نرم چیز ربڑ وغیرہ سے بنا ہو تا ہے اور کبھی پلاسٹک وغیرہ سے سخت بنا ہوتا ہے، تاکہ بیمار شخص جو مکمل قدرت نہیں رکھتا وہ بھی اس سے مباشرت کرسکے۔ براہِ کرم تمام صورتوں کے جواب عنایت فرمائیں، تاکہ لوگوں کو واضح طور پر ان مسائل کا معلوم ہوسکے، کیونکہ ایسی سینکڑوں آلات مارکیٹ میں آج کل دستیاب ہے اور وقتاً فوقتاً ان میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور لوگوں میں غالباً ان کا استعمال بھی بڑھتا جارہا ہے۔ جزاکم اللہ خیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کوئی بھی ایسا طریقہ اختیار کرنا جس سے عارضی طور پر حمل نہ ٹھہرے، کسی عذر کے بغیر مکروہ ہے،بلا سبب اس کو اختیار کرنے سے بچنا چاہئے۔ جبکہ سرعتِ انزال سے بچنےیا ازدواجی لمحات کو پُر لطف بنانے کے لئے سوال میں ذکر کردہ طریقے اختیار کرنے کی اگرچہ گنجائش ہے، تاہم اگر واقعۃً کسی فرد کو جنسی کمزوری ہو تو ان حیلوں کو اپنانے کے بجائے کسی مستند معالج سے علاج کروانا بہتر ہے، تاکہ جنسی تسکین کا حصول فطری طریقے پر حاصل ہو سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار : (أولج حشفته) او قدرھا (ملفوفة بخرقة إن وجد لذة) الجماع (وجب) الغسل (وإلا لا) علی الأصح والأحوط الوجوب الخ
وفی رد المحتار : تحت : (ان وجد لذۃ الجماع) أی بأن کانت الخرقة رقیقة بحیث یجد حرارة الفرج واللذة بحر (قوله وإلا لا) أي مالم ینزل الخ (کتاب الطھارۃ ، ج: 1 ، ص: 164 ، ط: سعید)ـ
وفی الدر المختار: (و یعزل عن الحرة) و كذا المكاتبة نهر بحثا (باذنها) لكن فى الخانية انه يباح فی زماننا لفساده قال الكمال: فليعتبر عذرا مسقطا لاذنها الخ (باب نکاح الرقيق، ج: 3 ، ص: 175 ، ط: ایچ ایم سعید)ـ
و فی رد المحتار : تحت: (قوله و قالوا الخ) (الى قوله) قال ابن وهبان : فاباحة الاسقاط محمولة على حالة العذر (الی قوله) اخذ فی النهر من هذا و مما قدمه الشارح عن الخانیة و الكمال انه يجوز لها سد فم رحمها كما تفعله النساء مخالفا لما بحثه فی البحر من انه ينبغی ان يكون حراما بغير اذن الزوج قياسا على عزله بغير اذنها الخ (باب نکاح الرقیق، ج: 3 ، ص: 176 ، ط: ایچ ایم سعید)ـ

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سرتاج خان ملی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81089کی تصدیق کریں
0     84
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 2
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات