پرورش و تربیت

طلاق کے بعد بچے کس کی پرورش میں رہیں گے ؟

فتوی نمبر :
84525
| تاریخ :
0000-00-00
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

طلاق کے بعد بچے کس کی پرورش میں رہیں گے ؟

سلام کے بعد عرض یہ ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو اس کی بد چلنی کی وجہ سے تین طلاق دے دی ہیں ، حضرت صاحب ہمارے تین بچے ہیں ، دو (2) بچے میرے پاس اور ایک بچہ میری بیوی کے پاس ہے، لڑ کا بارہ (12) سال کا اور لڑ کی دس (۱۰) سال کی، میرے پاس ہے ، ایک لڑ کا چار (4) سال کا میری بیوی کے پاس ہے، اور میری بیوی مجھ سے بچے مانگ رہی ہے، اب سوال یہ ہے کہ کیا شریعت میں بچے کس کے پاس رہنے چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے جس بیٹے کی عمر بارہ (12) سال اور بیٹی کی عمر دس (10) سال تک پہنچ چکی ہے ، ان کو تو سائل اپنے پاس رکھ سکتا ہے ۔ بیوی کے لیے ان بچوں کو اپنی تحویل میں لینے کا مطالبہ کرنا درست نہیں ، جبکہ جو بیٹا چار (4) سال کا ہے ،وہ سات (7) سال کی عمر تک اپنی والدہ کی پرورش میں رہے گا، بشر طیکہ اس دوران وہ بچے کے کسی غیر محرم سے نکاح نہ کرے ، اور دوران کفالت بچے کی پرورش پر آنے والے تمام اخر جات سائل کے ذمہ لازم ہونگے ، سات (7) سال پورا ہونے کے بعد سائل اگر اس بیٹے کو بھی تحویل میں لینا چاہے تو لے سکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: وأما وقت الحضانة التي من قبل النساء فالأم والجدتان أحق بالغلام حتى يستغني عنهن فيأكل وحده ويشرب وحده ويلبس وحده كذا ذكر في ظاهر الرواية، وذكر أبو داود بن رشيد عن محمد ويتوضأ وحده يريد به الاستنجاء أي ويستنجي وحده ولم يقدر في ذلك تقديرا وذكر الخصاف سبع سنين أو ثمان سنين أو نحو ذلك. وأما الجارية فهي أحق بها حتى تحيض كذا ذكر في ظاهر الرواية اھ (4/ 42)۔
و في الفتاوى الهندية: والأم والجدة أحق بالغلام حتى يستغني وقدر بسبع سنين وقال القدوري حتى يأكل وحده ويشرب وحده ويستنجي وحده وقدره أبو بكر الرازي بتسع سنين والفتوى على الأول والأم والجدة أحق بالجارية حتى تحيض و في نوادر هشام عن محمد رحمه الله تعالى إذا بلغت حد الشهوة فالأب أحق وهذا صحيح هكذا في التبيين اھ (1/ 542) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فروخ عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 84525کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کی بیدائش کے فورا بعد شریعت کے کیا احکامات ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی سالگرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 0
  • عورت کا دنیاوی وعصری تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 1
  • مطلقہ عورت کا بچوں کی پرورش پر معاضہ لینا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی پرورش کا حق کس کو ہے؟ - کیا پرورش کا حق دادی اور چچا کو دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچیوں کی پرورش کا حق چچا اور والدہ میں سے کس کو ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حقدار کون ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • والد کے انتقال ہوجانے کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حق کس کو ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے غرض سے بچوں کی پیدائش میں وقفے کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • چلڈرن ڈے پر اسکول والوں کا بچے کو کالا ٹیکہ لگانا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق اور علیحدگی ہوجانے کے بعد بچوں کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • کیا بیوی اپنے سابقہ شوہر سے بچوں کے معاملات میں مشورہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 1
  • یتیم بچیوں کی پرورش اور ان کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • میاں بیوی کی جدائی ہوجانے کے بعد بچہ کے پرورش کے متعلق شرعی ٖضابطہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 2
  • کیاقادیانی مذھب اختیارکرنے والی بیوی سے بچے لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے لئے کونسی کتابوں کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • مطلقہ کا پہلے شوہر کے بچے کی نسبت دوسرے شوہر کی طرف کرنا اور والد کے خانہ میں دوسرے شوہر کا نام لکھنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کےانتقال کے بعدبچی کی پرورش کاحق کس کوحاصل ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • ماں کے انتقال کے بعدبچوں کی کفالت کاحقدارکون ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کے بعد بچوں کےحقِ پرورش کا مسئلہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بیٹی کا باپ کے ساتھ بدتمیزی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کے مرتد ہونےکے بعد بیٹی کس کے پاس رہےگی ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • نا محرم لڑکیوں سے تعلق رکھنے والے بیٹے کی شادی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات