کوئی شخص خود کشی کرتا ہے، تو کیا اس کی نماز جنازہ ادا کرنا جائز ہے یا نہیں؟ برائے کرم تفصیل سے جواب دیں۔
جی ہاں! ایسے شخص کی بھی نماز جنازہ ادا کرنا جائز اور درست ہے، مگر صاحبِ اختیار اور سرکردہ لوگ نہ پڑھیں، بلکہ عام مسلمان پڑھ کر دفن کر دیں۔
في الفتاوى الهندية: ومن قتل نفسه عمدا يصلى عليه عند أبي حنيفة ومحمد - رحمهما الله - وهو الأصح، كذا في التبيين. (1/ 163)