السلام علیکم! مفتی صاحب! کیا ہم اویس رضا قادری کی نعتیں اور نظمیں سن سکتے ہیں؟ اگر کوئی ایسی نعت ہو جس میں کوئي شرک یا ایسے ویسے اشعار نہ ہوں تو کیا میں وہ سن سکتا ہوں؟ پلیز مجھے غیر جانبدار ہوکر بتائیے گا، یہ سوچ کر نہ بتائیے گا کہ اویس رضا قادری بریلوی ہے یا ہم اپنے دیوبندی ہونے کی وجہ سے اُس سے اختلاف کریں؟ الحمدللہ میں دیوبندی ہوں اور حافظ قرآن بھی ہوں، جواب کا انتظار رہے گا۔ جزاک اللہ!
جی ہاں! موصوف کی ایسی نعتیں جو شرکیہ کلمات پر مشتمل نہ ہوں اور اس دوران میوزک بھی نہ سننا پڑتا ہو تو بلاشبہ سن سکتے ہیں، ورنہ نہیں۔
في تفسیر القرطبي: أن من الشعر ما يجوز إنشاده، ويكره، ويحرم (ٳلی قوله) فأما ما تضمن ذكر الله وحمده والثناء عليه فذلك مندوب إليه (ٳلی قوله) ٲو ذکر رسول اللہ ۔ صلی اللہ علیه وسلم ۔ ومدحه اھـ ( سورۃ النور آیت: ۱،ص:۹۶، الجزء الثالث عشر)۔
وفي صحیح البخاري: عن ابن عباس، سمع عمر رضي الله عنه، يقول على المنبر: سمعت النبي صلى الله عليه وسلم يقول: ‘‘لا تطروني، كما أطرت النصارى ابن مريم، فإنما أنا عبده، فقولوا عبد الله، ورسوله‘‘ اھـ (۱/۴۹۰) ـــــــــــــــــــــــــ واللہ أعلم بالصواب!
حضورؐ سے ملاقات کا تصور کرنا اور ان خیالات کو اشعار میں بیان کرنا، شرعاً کیسا ہے؟
یونیکوڈ شعر و شاعری 0کسی بزرگ کے اعزاز میں منعقدہ محفلِ قوالی میں شرکت کرنے اور اس میں نذر و نیاز کا حکم
یونیکوڈ شعر و شاعری 0نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی منقبت میں کہے گئے شعر ’’اَکھیاں ماہی دیا شرابی‘‘ کا مطلب
یونیکوڈ شعر و شاعری 0