رشوت

جن سے رشوت لی ہے اگر ان کا انتقال ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

فتوی نمبر :
85359
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / رشوت

جن سے رشوت لی ہے اگر ان کا انتقال ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

سائل عرصہ تیس (30) سال تک ڈسٹرکٹ کونسل میں ٹیکس انسپکٹر رہا ہے، اس عرصہ میں معمولی پیمانہ پر دکانداروں سے رشوت لیتا رہا ہے، جوکہ اکثر وفات پاگئے ہیں، ان کا اور ان کے وارثوں کا سائل کو کوئی پتہ نہیں ہے، اور نہ ہی سائل انہیں جانتا ہے، اب ان کے مالی حقوق کی ادائیگی کی کیا صورت ہوسکتی ہے، اور جملہ رقم کا تعین کس طرح ہوگا، کیا یہ جملہ رقم میں اپنی بیوہ لڑکی کو جس کے چار چھوٹے یتیم بچے ہیں، اور مجھ سے الگ رہتی ہے یکمشت دے سکتا ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس طرح ناجائز ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی کے اصل حقدار وہی لوگ ہیں، جس سے یہ رقم لی گئی ہے، اب اگر اس تک اس رقم کا لوٹانا ناممکن ہو تو ان کے ورثاء تک اور اگر وہ بھی نامعلوم ہوں اور باوجود کوشش کے ان تک رسائی نہ ہوسکتی ہو تو اس صورت میں ان اصل مالکان کی طرف سے اس رقم کو واقعی مستحقین پر صدقہ کیا جائے۔
اب اگر سائل کی بیٹی واقعۃ مستحق زکوۃ ہو اس طور پر کہ اس کی ملکیت میں ساڑھے سات تولہ سو نا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا اس کی مالیت کے برابر مال تجارت یانقد یا ان تمام چیزوں کا مجموعہ ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر نہ بنتا ہو، تو اس صورت میں یہ بھی مستحق زکوۃ ہے، اور یکمشت اسے بھی دے سکتے ہیں، مگر اسے اتنی رقم دینا مکروہ ہے کہ وہ خود صاحب نصاب بن جائے اس لیے بہتر یہ ہے کہ چند مستحقین میں اس رقم کو اصل مالکان کو ثواب پہنچانے کی غرض سے تقسیم کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی معارف السنن: من ملک بملک خبیث ولم یمکنہ الرد الی المالک فسبیلہ التصدق علی الفقراء الخ (1/34)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 85359کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میڈیسن کمپنیوں کی طرف سے ڈاکٹرزکے لئے کمیشن مقررکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رشوت 0
  • استاد کا شاگرد کو امتحان میں کامیاب کرانے پر تحفہ لینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کمپنی کا وینڈر بننے کیلئے کمیشن دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • میڈیکل کی سیٹ حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • زمین نام کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • نوکری کے حصول کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اضافی رقم دیکر گیس وبجلی کے کنکشن جلد لگوانے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت اور کمیشن میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • گورمنٹ کی ملازمت کے حصول کے لئے رشوت دینے اور لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • بل پاس کرانے کیلئے مجبوراً رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کرکٹ میچ جیتنے والی ٹیم کا ڈبل پیسے لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے حق کی وصولی کیلئے کیا رشوت دی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کسی دوسری کمپنی میں اپنا مال بیچنے کے لئے وہاں کے بندوں کو کمیشن دینے کاحکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • پیسے دے کر ملازمت حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • جن سے رشوت لی ہے اگر ان کا انتقال ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   رشوت 0
  • ملازمت حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اچھی ملازمت کے حصول کے لیے افسران بالا کو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت دے کر سرکاری نوکری حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • ٹیسٹ پاس کروانے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات