مکروہات

مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کروانے کا حکم

فتوی نمبر :
85456
| تاریخ :
2025-08-21
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

مرحوم کیلئے فاتحہ خوانی کروانے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں اکثر اوقات جب فوتگی ہو جاتی ہے تو اس گھر والے فوراً اسی دن خیرات کرتے ہیں اور اسی طرح ایصال ثواب کیلئے اکثر طلباء کو بلاتے ہیں اور ختم قرآن کرنے کے بعد کھانا دیتے ہیں ازروئے شریعت اس کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ کسی دن اور وقت کی تعیین کے بغیر میت کے عاقل و بالغ عزیز و اقارب کی طرف سے اپنی استطاعت کے مطابق اپنی مرضی و خوشی سے میت کےایصالِ ثواب کیلیے کھانا تیار کر کے لوگوں کو کھلانا تو جائز اور درست ہے ، اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کا ثواب میت تک پہنچائے ، لیکن اس کے لیے باقاعدہ مخصوص ایام کی تعیین کرنا ، یا ایصالِ ثواب کیلیے دعوت کے اہتمام کو ضروری اور لازم سمجھنا اور دعوت نہ کرنے والوں کو تنقید و ملامت کا نشانہ بنانا ، یا تمام ورثاء کی اجازت و رضامندی کے بغیر یا ورثاء میں سے نابالغ افراد کی موجود گی کی صورت میں میت کے ترکہ سے صدقہ و خیرات کرنا ، یا نام و نمود کیلیے دعوت کا اہتمام کرنا ، یہ تمام وہ امور ہیں جو کہ شرعاً ناجائز اور واجب الترک ہیں، لہٰذا ان امور کےساتھ ایصالِ ثواب کے لئے دعوتوں کا اہتمام کرنا شرعاً جائز نہیں، اور نہ ہی اس پر حصولِ ثواب کی امید کی جاسکتی ہے، اس لیے اس سےاجتناب لازم ہے ۔
جبکہ قرآن خوانی خواہ خیر و برکت کیلیے ہو یا ایصالِ ثواب کیلیے بڑی اہمیت کا حامل ہے ، لیکن آج کل ایصالِ ثواب کی غرض سے اجتماعی قرآن خوانی کی جو صورت عام معاشرہ میں مروج ہے ، مفاسدِ شرعیہ و تخصیصاتِ غیر ضروریہ و غیر شرعیہ کے التزام کی بنا پر ناجائز اور بہ زمرۂ بدعت ہیں، جن سے احتراز لازم ہے ، تاہم اگر ایصالِ ثواب مقصود ہو تو اس کا جائز اور بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہر شخص اپنے اپنے مقام پر رہتے ہوئے ، قرآن پاک کی تلاوت یا دیگر نفلی عبادت انجام دےکر اس کا ثواب میت کو بخش دے ، یا پھر اہلِ میت کھانے پینے کا پروگرام کیے بغیر اپنے قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب کو بلا کر قرآن خوانی یا ختم کر وائیں اور اس کا ثواب میت کو بخش دیں ،قرآن خوانی پر اجرت لینا شرعاً جائز نہیں ہےاور جہاں قرآن خوانی کے بعد قراء کو کھانا کھلانا معروف و مروّج ہو تو یہ بھی ایصالِ ثواب پر اجرت شمار ہوگا ، اس لیے اس طرح کی اجتماعی قرآن خوانی اور اس کے بعد کھانے وغیرہ سے احتراز لازم ہے ، البتہ محض مہمان نوازی اور اکرام کے طور پر یا پہلے سے انتظام کیے بغیر ، کھانے کا وقت ہونے پر کھانا وغیرہ تیار کرکے قرآن پڑھنے والوں کو بھی کھلانا جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما و في رد المحتار : و قال أيضا : و يكره اتخاذ الضيافة من الطعام من أهل الميت لأنه شرع في السرور لا في الشرور ، و هي بدعة مستقبحة (الي قوله) و في البزازية : و يكره اتخاذ الطعام في اليوم الأول و الثالث و بعد الأسبوع و نقل الطعام إلى القبر في المواسم ، و اتخاذ الدعوة لقراءة القرآن و جمع الصلحاء و القراء للختم أو لقراءة سورة الأنعام أو الإخلاص. و الحاصل أن اتخاذ الطعام عند قراءة القرآن لأجل الأكل يكره . و فيها من كتاب الاستحسان : و إن اتخذ طعاما للفقراء كان حسنا اهـ و أطال في ذلك في المعراج . و قال : و هذه الأفعال كلها للسمعة و الرياء فيحترز عنها لأنهم لا يريدون بها وجه الله تعالى . اهـ . و بحث هنا في شرح المنية بمعارضة حديث جرير المار بحديث آخر فيه «أنه - عليه الصلاة والسلام - دعته امرأة رجل ميت لما رجع من دفنه فجاء و جيء بالطعام» . أقول : و فيه نظر ، فإنه واقعة حال لا عموم لها مع احتمال سبب خاص ، بخلاف ما في حديث جرير . على أنه بحث في المنقول في مذهبنا و مذهب غيرنا كالشافعية و الحنابلة استدلالا بحديث جرير المذكور على الكراهة ، و لا سيما إذا كان في الورثة صغار أو غائب ، مع قطع النظر عما يحصل عند ذلك غالبا من المنكرات الكثيرة كإيقاد الشموع و القناديل التي توجد في الأفراح ، و کدق الطبول ، و الغناء بالأصوات الحسان ، و اجتماع النساء و المردان، و أخذ الأجرة على الذكر و قراءة القرآن ، و غير ذلك مما هو مشاهد في هذه الأزمان ، و ما كان كذلك فلا شك في حرمته و بطلان الوصية به ، و لا حول و لا قوة إلا بالله العلي العظيم ( مطلب فی الثواب علی المصیبۃ، ج: 2، ص: 240، ط: سعید )۔
و فیہ ایضاً: قال تاج الشريعة في شرح الهداية : إن القرآن بالأجرة لا يستحق الثواب لا للميت و لا للقارئ . و قال العيني في شرح الهداية : و يمنع القارئ للدنيا ، و الآخذ و المعطي آثمان . فالحاصل أن ما شاع في زماننا من قراءة الأجزاء بالأجرة لا يجوز ؛ لأن فيه الأمر بالقراءة و إعطاء الثواب للآمر و القراءة لأجل المال ؛ فإذا لم يكن للقارئ ثواب لعدم النية الصحيحة فأين يصل الثواب إلى المستأجر و لولا الأجرة ما قرأ أحد لأحد في هذا الزمان بل جعلوا القرآن العظيم مكسبا و وسيلة إلى جمع الدنيا - إنا لله و إنا إليه راجعون ، (الی قوله) و نقل العلامة الخلوتي في حاشية المنتهى الحنبلي عن شيخ الإسلام تقي الدين ما نصه : و لا يصح الاستئجار على القراءة و إهدائها إلى الميت ؛ لأنه لم ينقل عن أحد من الأئمة الإذن في ذلك . و قد قال العلماء : إن القارئ إذا قرأ لأجل المال فلا ثواب له فأي شيء يهديه إلى الميت ، و إنما يصل إلى الميت العمل الصالح ، و الاستئجار على مجرد التلاوة لم يقل به أحد من الأئمة ، و إنما تنازعوا في الاستئجار على التعليم الخ ( مطلب فی الاستئجار علی المعاصی، ج: 6، ص: 56، ط: سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85456کی تصدیق کریں
0     94
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 2
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات