شرک و مشرکانہ عقائد

یا غوث اور یا علی مدد پکارنا شرک ہے؟

فتوی نمبر :
85513
| تاریخ :
2025-08-23
عقائد / ایمان و کفر / شرک و مشرکانہ عقائد

یا غوث اور یا علی مدد پکارنا شرک ہے؟

کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے یا حضرت علی سے یا کسی بھی غیر اللہ سے تحت الاسباب یا فوق الاسباب پکار کر مدد مانگنا شرک ہے جیسے بریلوی جو یا غوث مدد پکارتے ہیں اور یا علی مدد کیا یہ شرک ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ مدد اور فریاد مطلقاً اور بالذات صرف اللہ تعالیٰ سے مانگنا جائز ہے، کیونکہ صرف وہی ذات حقیقی کارساز اور مشکل کشا ہے،جبکہ غیر اللہ سے مدد کی دو صورتیں ہیں
(الف) تحت الاسباب (اسباب کے دائرے میں):
اگر زندہ موجود انسان سے ایسی مدد مانگی جائے جو وہ اپنی قدرت و استطاعت کے اندر کر سکتا ہو، جیسے قرض یا جسمانی مدد کرنا، تو یہ جائز ہے ۔
(ب) فوق الاسباب (مرنے کے بعد، یا ایسی مدد جو صرف اللہ کر سکتا ہے):
اگر کسی نبی، ولی یا کسی اور سے اس عقیدے کے ساتھ مدد مانگی جائے کہ وہ اپنی ذات سے غیب جانتے ہیں، مشکل کشا ہیں، یا اللہ کے سوا بلا واسطہ حاجت روائی و مشکل کشائی کر سکتے ہیں، تو یہ عقیدہ شرک ہے، کیونکہ یہ صفت صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔
لہٰذا "یا علی مدد" یا "یا غوث مدد" جیسی پکار، اگر اعتقادِ غیبی امداد کے ساتھ ہو، تو بلاشبہہ یہ شرک ہے ،جس سے احترازلازم ہے۔
البتہ اگرمذکورندائیہ کلمات کہنے والاصحیح العقیدہ سنی مسلمان ہوتواس پراگرچہ مرتکب ِشرک کاحکم نہیں لگایاجائے گاتاہم ایسا کہنا موجودہ دور میں اہل بدعت کا شعار بن چکا ہے اور وہ لوگ مذکورشخصیات کو مددگار اور مشکل کشا سمجھ کر پکارتے ہیں ،لہٰذا ان کے ساتھ تشبہ سے بچنے کیلئے ایسا کہنے سے اجتناب کرناچاہیے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تفسير الألوسي روح المعاني - ط العلمية : الثاني ‌أن ‌الناس ‌قد ‌أكثروا ‌من ‌دعاء ‌غير ‌الله تعالى من الأولياء الأحياء منهم والأموات وغيرهم، مثل يا سيدي فلان أغثني، وليس ذلك من التوسل المباح في شيء، واللائق بحال المؤمن عدم التفوه بذلك وأن لا يحوم حول حماه، وقد عدّه أناس من العلماء شركا وأن لا يكنه، فهو قريب منه ولا أرى أحدا ممن يقول ذلك إلا وهو يعتقد أن المدعو الحي الغائب أو الميت المغيب يعلم الغيب أو يسمع النداء ويقدر بالذات أو بالغير على جلب الخير ودفع الأذى وإلا لما دعاه ولا فتح فاه، وفي ذلك بلاء من ربكم عظيم، فالحزم التجنب عن ذلك وعدم الطلب إلا من الله تعالى القوي الغني الفعال لما يريد ۔(3/ 297)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85513کی تصدیق کریں
0     23
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر اللہ سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کیا حضور صلی اللہ علیہ و سلم مختار کل ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بلانیت وعقیدہ ’’یا علی‘‘ یا ’’یا حسین‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 7
  • عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • حضورؐ سے متعلق شرکیہ عقائد رکھنا اور استعانت بالغیر کو جائز سمجھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کوئی کاہن یا نجومی کے پاس گیا اس نے کفر کیا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی قسمیں اور حکمِ خداوندی پر عمل نہ کر پانا گناہ ہے یا شرک؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • مسئلہ حاضر و ناظر،علم غیب اور نور و بشر میں عام آدمی کیاکرے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • مشکل کشا صرف اللہ ہے یا نبی، ولی بھی؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضورؐ سے متعلق ، غیب کی پانچ چیزوں کا علم ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • وحدت الوجود کا عقیدہ

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • غیر اللہ کو اوّل وآخر اور ظاہر وباطن سمجھنا- "دجال مارے گا، زندہ کرے گا "کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضور نبی اکرمﷺ کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ - نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • دوران بحث قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کی دلیل طلب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی کے جواب میں "حکم کیجیے"کہنا شرک ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک بڑا گناہ ہے یا غیبت؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کیا ایسی نعتیں سننے کی گنجائش ہے جن میں شرکیہ کلام شامل ہو؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • اگر تمام ادیان کا منزل ایک ہے تو مسلمان صحیح اور دوسرے لولگ غلط کیوں ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی تعریف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • مزاروں کا بوسہ لینا اور سجدہ تعظیمی کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • علمِ جعفرسیکھنے سکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • خلاف شرع امور کا حکم کرنے والے پیر ومرشد کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بزرگ کے مریدین سے حساب کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی بزرگ کی قبر کے پاس پانی وغیرہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضرت فاطمہ۔رضی اللہ عنہا۔تذکرے کے وقت کچھ مبھم الفاظ استعمال کرنے والے پر رافضی کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
Related Topics متعلقه موضوعات