ملازمت

سودی بینک میں ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
85536
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

سودی بینک میں ملازمت کا حکم

کیا بینک میں کام کرنا درست ہے؟ جبکہ سودی ماحول ہو، میری ملازمت، میری مجبوری ہے کیونکہ میرے خاندان کی معاشی حالت بہتر نہیں ہے، مجھے علم ہے کہ شریعت میں سود حرام ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بینک کی ایسی ملازمت جس کا تعلق براہ راست سودی معاملات سے ہو ،جیسے منیجر ،کیشئر وغیرہ کی ملازمت ، ایسی ملازمت بالکل ناجائزاور حرام ہے اور اس پر ملنے والی تنخواہ بھی حرام ہے، چنانچہ ایک حدیث مبارک میں ہے" لعن رسول اللہ ﷺ اکل الربا وموکلہ الخ"یعنی رسول اللہ ﷺ نے سود کھانے والے ، سود لینے والے سودی تحریر لکھنے والے اور سود پر شہادت دینے والے پر لعنت فرمائی اور فرمایا کہ وہ سب لوگ گناہ میں برابر ہیں۔
اب اگر سائل بھی اسی قسم کی ملازمت کرتا ہو تو اس پر لازم ہے کہ اسے ترک کردے اور کوئی دوسری ایسی ملازمت اختیار کرے جس میں سودی لین دین اور دیگر غیر شرعی امور کا ارتکاب نہ کرنا پڑتا ہو، تاہم جب تک اسے کوئی ایسی ملازمت نہ مل سکے اس وقت تک اسے ناجائز سمجھتے ہوئے برقرار رکھنے کی گنجائش ہے، مگر تلاش کرنے میں کوتاہی سے احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 85536کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات