جن صفحات پر محمد نام لکھا ہوتا ہے ،ان کا کیا حکم ہے ؟ میں جہاں کام کرتا ہوں ،وہاں بہت سے صفحات پر محمد نام لکھا ہوتا ہے، تو ضرورت ختم ہونے کے بعد ان صفحات کا کیا کروں ؟ ان صفحات کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور ہر صفحہ پر محمد نام بہت بار لکھا ہوا ہوتا ہے اور یہ نام سائز میں بہت چھوٹا ہوتا ہے اور صفحہ پر مختلف جگہوں پر لکھا ہوتا ہے ، کیا ان صفحات کو ضرورت ختم ہونے پرپھاڑ کر ڈسٹبین میں ڈال دینا ٹھیک ہے ؟ بعد میں ملازم ان صفحات کےپھاڑے ہوے ٹکڑوں کوصفائی کے دوران جلا دیتا ہے ۔
سائل اگر مذکور کاغذات ضرورت پوری ہونے پر پھاڑ کر کسی ایسی ٹوکری وغیرہ میں ڈالتاہو جو خاص ان کاغذات ڈالنے کےلئے محتص ہو اور بعد میں ان صفحات کو جلادیا جاتاہو تو ایسا کرنے میں شرعا کوئی حرج نہیں ہے۔