مکروہات

امریکہ میں رہائش اختیار کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
85901
| تاریخ :
2025-09-06
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

امریکہ میں رہائش اختیار کرنے کا حکم

السلام علیکم! میرا سوال ہے کہ کیا پاکستان چھوڑ کر امریکہ میں رہائش اختیار کی جا سکتی ہے؟ صرف دنیاوی فوائد کے لیے؟ اور پھر تبلیغ اور دعوت کا بہانہ استعمال کیا جائے، مثلاً کہا جائے "آئیں، امریکہ میں عام لوگوں کو مسلمان کرتے ہیں"، جبکہ میری تنخواہ میں بھی حرام کا مِلاپ ہے، (ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کمپنیاں ہر وقت ڈیٹا اکھٹا کرتی رہتی ہیں؛ ڈاکٹروں کی تنخواہیں انشورنس کی وجہ سے آتی ہیں) ہر وقت سوچتا ہوں کہ اگر زندگی میں حرام چل رہا ہے ، مثلاً کار انشورنس وغیرہ لینا پڑتا ہے، فیڈرل انکم ٹیکس دینا پڑتا ہے جو سارا اسرائیل کو جا رہا ہے تو کیا تبلیغ کرنی چاہیے؟ بیوی بچوں کا اسلام اور آخرت خطرے میں ہے، اور غزہ کے مسلمانوں کی بددعائیں الگ جمع ہو رہی ہیں جہاں ہمارا ٹیکس کا پیسہ خرچ ہو رہا ہے، براہِ مہربانی مفصل اور جامع جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ کسی غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا، اس کی قومیت اختیار کرنا اور اس ملک کے ایک باشندے اور ایک شہری ہونے کی حیثیت سےاسکو اپنا مستقل مسکن بنا لینا ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا حکم زمانے اور حالات کے اختلاف اور رہائش اختیار کرنےوالوں کی اغراض و مقاصد کےاختلاف سے مختلف ہوجاتا ہے، مثلاً:
۱۔ ا گر ا یک مسلمان کو اس کے وطن میں کسی جرم کے بغیر تکلیف پہنچائی جارہی ہو یا اس کو جیل میں ظلماً قیدکردیا جائے یا اسکی جائیداد ضبط کرلی جائے اور کسی غیر مسلم ملک میں رہائش ا ختیار کرنے کے سو ا ا ن مظالم سے بچنے کی اس کے پاس کوئی صورت نہ ہو ا یسی صورت میں اُس شخص کیلئے کسی غیر مسلم ملک میں رہائش اختیار کرنا اور اس ملک کا ایک باشندہ بن کروہاں رہنا بلا کراہت جائز ہے، بشرطیکہ وہ اس بات کااطمینان کرلے کہ و ہ و ہاں جاکرعملی زندگی میں دین کےاحکامات پر کار بند رہے گا ۔
2۔ اسی طرح ا گر کوئی معاشی مسئلہ سے دو چار ہوجائےاور تلاشِ بسیار کے باو جود اسے اپنے اسلامی ملک میں معاشی وسائل حاصل نہ ہوں حتیٰ کہ وہ ’’ قوت لا یموت ‘ کامحتاج ہوجائے، ان حالات میں ا گر ا س کو کسی غیرمسلم ملک میں کوئی جائز ملازمت مل جائےجس کی بناء پروہاں رہائش اختیار کرےتو اس کیلئےو ہاں رہائش اختیار کرنا جائز ہے۔
3۔ اسی طرح ا گر کوئی شخص کسی غیرمسلم ملک میں اس نیت سےرہائش اختیار کرتا ہے کہ وہ وہاں کےغیرمسلموں کو اسلام کی دعوت دے گا ،اور ان کو مسلمان بنائےگا یا جومسلمان و ہاں مقیم ہیں اُن، کو شریعت کےصحیح احکام بتائے گا اوران کو دینِ اسلام پر جمےرہنے اور ا حکامِ شرعیہ پرعمل کرنے کی ترغیب دے گا، اس نیت سےوہاں رہائش اختیار کرناصرف یہ نہیں کہ جائز ہے، بلکہ موجب اجر و ثواب ہے۔
۴۔ اگر کسی کو اپنے ملک میں اس قدر معاشی و سائل حاصل ہیں جس کے ذریعے وہ ا پنے شہر کے لوگوں کے معیار کے مطابق زندگی گزارسکتا ہے، لیکن صرف معیارِ زندگی بلند کرنے کی غرض سے اور خوشحالی اور عیش و عشرت کی زندگی گزارنے کی غرض سے کسی غیر مسلم ملک کی طرف ہجرت کرتا ہے تو ایسی ہجرت کراہت سے خالی نہیں ،اس لئے کہ اس صورت میں دنیاوی ضروریات کیلئے اپنے آپ کو وہاں رائج شدہ فو احش و منکرات کے طوفان میں ڈالنے کے مترادف ہے ،اور بلا ضرورت ا پنی دینی اور اخلاقی حالت کو خطرے میں ڈالنا کسی طرح بھی درست نہیں، اس لئے جو لوگ صرف عیش و عشرت اور خوشحالی کی زندگی بسر کرنے کیلئے وہاں رہائش اختیار کرتے ہیں ان میں دینی حمیت کمزور پڑجاتی ہے ،چنانچہ ایسے لوگ کافرانہ محرکات کے سامنے تیز رفتاری سے پگھل جاتے ہیں، اسی وجہ سے حدیث شریف میں شدید ضرورت اور تقاضے کے بغیر مشرکین کے ساتھ رہائش اختیار کرنے کی ممانعت آئی ہے۔(ازتبویب فتوی نمبر :67844)
لہذاصرف دنیاوی منافع کے حصول کو اصل محرک بناکر غیر مسلم ملک میں مستقل سکونت اختیار کرنا چونکہ شرعاً پسندیدہ نہیں ہے، خصوصاً جب وہاں دینی ماحول کو نقصان پہنچنے کا غالب اندیشہ ہو،تووہاں سکونت اختیارکرنے سے اجتناب لازم ہے ۔جبکہ "دعوت وتبلیغ"کو محض دنیا کمانے کا بہانہ بنانا نیت میں فساد کا باعث ہے۔ نیت کو درست کرنا اور دین کو اصل بنانا ضروری ہے۔
جہاں تک ملازمت، انشورنس اور ٹیکس سے متعلق شبہات کا تعلق ہے، ان میں سے کوئی چیز بھی فی نفسِہٖ سائل کی کمائی کوحرام نہیں کرتی، کیونکہ ان میں سائل کی شرکت مجبوری یا غیر اختیاری نوعیت کی ہے، اور ظلم یا باطل پراس رقم کے خرچ کا وبال متعلقہ اداروں اور حکومت پر ہے، اداکرنے والے فرد پر نہیں۔
ہاں! مسلم معاشرے اور اولاد کے اخلاق و دین کو مقدم رکھنا بہرحال واجب ہے، لہٰذا اگر سائل کو یقین یا غالب گمان ہو کہ اس کی رہائش وہاں اولاد یا خاندان کے دین کےلیے نقصان دہ ہے تو ایسی صورت میں وہاں مستقل سکونت مناسب نہیں، اس لیے جلدازجلدکسی مسلم معاشرے میں زریعہ معاش اوررہائش اختیارکرنے کی سعی کرنی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی أحکام القرآن للقرطبی: "قوله تعالى:{فَامْشُوا فِي مَنَاكِبِهَا} هو أمر إباحة ، وفيه إظهار الإمتنان. وقيل : هو خبر بلفظ الأمر ؛ أي لكي تمشوا في أطرافها ونواحيها وآكامها وجبالها،( سورة الملك، الآية:15، ج:18، ص:215، ط: دار الکتب المصریة)-
و فی أحکام القرآن للجصاص: ن جرير بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "‌من ‌أقام ‌مع ‌المشركين فقد برئت منه الذمة أو قال: لا ذمة له" ; قال ابن عائشة: هو الرجل يسلم فيقيم معهم فيغزون، فإن أصيب فلا دية له لقوله عليه السلام فقد برئت منه الذمة. وقوله: "أنا بريء منه" يدل على أن لا قيمة لدمه كأهل الحرب الذين لا ذمة لهم، (سورة النساء، الآیة:92، باب المسلم يقيم في دار الحرب، ج:3، ص:217، ط: دار إحياء التراث)-
و فی بذل المجہود فی حل سنن أبی داؤد: عن سمرة بن جندب: أما بعد، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من جامع المشرك) أي: اجتمع معه في دار أو بلد، والأحسن أن يقال: معناه اجتمع معه، أي: اشترك في الرسوم والعادة والهيئة والزي، وأما قوله: (وسكن معه) علة له، أي: سكناه معه صار علة لتوافقه في الهيئة والزي والخصال (فإنه مثله) نقل في الحاشية عن "فتح الودود": فإنه مثله، أي: يقارب أن يصير مثلًا له لتأثير الجوار والصحبة، ويحتمل أنه تغليظ، (کتاب الجھاد، باب فی الإقامةبأرض الشرک، ج:9، ص:525، الرقم: 2787، ط: مركز الشيخ أبي الحسن الندوي للبحوث والدراسات الإسلامية)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمچی بیک ساقی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85901کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات