مکروہات

اپنے پھوپھا سسر سے بیوی کو پردہ کرنے کے لیے مجبور کرنا کیساہے؟

فتوی نمبر :
86439
| تاریخ :
2025-09-22
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

اپنے پھوپھا سسر سے بیوی کو پردہ کرنے کے لیے مجبور کرنا کیساہے؟

میرے پھوپھا سسر کا میری ازدواجی زندگی میں بہت عمل دخل ہے،میں جب اپنی بیوی کو کہتا ہوں کہ اپنے پھوپھا سے پردہ کرو یا دیگر نا محرموں سے پردہ کرو تو میرے پھوپھا سسر کہتے ہیں کہ: یہ تو میری بچی ہے،اس کے سر پر ہاتھ رکھتے ہیں ،جب کہ میر ے سسر زندہ ہیں،میرے پھوپھا سسر میری بیوی کو کہتے ہیں کہ نہیں رہنا وہاں (یعنی میرے ساتھ)میرا دل کرتا ہے کہ میں اپنے پھوپھا سسر کو ملنا چھوڑ دوں اور نہ اپنی بیوی کو ملنے دوں ،کیا یہ قطع رحمی تو نہیں ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی بیوی کے پھوپھا سسر (بیوی کی پھوپھی کا شوہر) چونکہ اس کے لیے نامحرم ہیں، اس لیے ان کے ساتھ بے پردگی، بے تکلفی، اور ہنسی مذاق کرنا شرعاً ناجائز ہے، جبکہ بیوی پر لازم ہے کہ شوہر کی اطاعت کرتے ہوئے ان سے پردہ کرے، نیز سائل اپنی بیوی کو ایسی غیر شرعی امور سےروکنے میں حق بجانب ہیں ، اور یہ اس کی ذمہ داری ہے ،اسی طرح پھوپھا سسر پر بھی لازم ہے کہ وہ اس معاملہ کو اپنی انا کا مسئلہ بنانے کے بجائے احکامِ شرعیہ کو ملحوظ رکھتے ہوئے ان پر چلنے کی کوشش کرے ،البتہ ضرورت کے وقت شرعی حدود کے اندر رہتے ہوئے بقدر ضرورت بات چیت میں حرج نہیں، اور سائل کو چاہیے کہ وہ اپنے پھوپھا سسر سے مکمل قطع تعلقی کی بجائے حکمت سے اپنی بیوی کو آہستہ آہستہ تعلقات کم کرنے پر آمادہ کرے ،تاکہ شرعی حدود کا لحاظ بھی رہے اور خاندانی اختلافات سے بچاؤ بھی ممکن ہو، لیکن اگر پھوپھا سسر کسی صورت اپنے رویہ میں تبدیلی پر راضی نہ ہو تو ان سے قطع تعلق کرنا بھی درست ہو گا ،بلکہ حکم شرعی پر عملدرآمد کہلائے گا ،اس لیے اس سلسلے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی


واللہ تعالی اعلم بالصواب
محسن نثار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 86439کی تصدیق کریں
0     21
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات