مکروہات

ملازم کی غلطی کی وجہ سے تنخواہ میں کٹوتی کرنا

فتوی نمبر :
87495
| تاریخ :
2025-10-08
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

ملازم کی غلطی کی وجہ سے تنخواہ میں کٹوتی کرنا

میرا سوال یہ ہے: میرے پاس کپڑے کی فیکٹری ہے، میں نے اپنی بیوی کے بھائی کو نوکری دے دی، بعد میں، میں نے اسے ایک گاہک کے آرڈر کی پوری ذمہ داری دے دی،میں نے اس سے کہا کہ اگر سامان کم ہوا تو اس کی ذمہ داری اس کی ہوگی، اور اگر صارف میری ادائیگی کاٹتا ہے تو میں اسے اس کی تنخواہ سے کاٹ دوں گا، کیونکہ یہ اس کی ذمہ داری تھی، یہ بھی اس کا فرض تھا کہ جب سامان وصول ہوتا تو اس کی پوری مقدار کو گنتا اور اس کی تصدیق کرتا، جب کھیپ بھیجی گئی تو سامان کم تھا اور میرے گاہک نے میری ادائیگی کاٹ دی، تو کیا اب میں اس شخص کی تنخواہ میں کمی کر سکتا ہوں جو ذمہ دار تھا؟کیونکہ میں نے اسے صاف صاف بتا دیا تھا اور وہ اس بات پر راضی ہو گیا تھا کہ اگر میری ادائیگی کٹ جائے تو میں اس کی تنخواہ کاٹ سکتا ہوں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگرچہ حسبِ معاہدہ سائل کے مذکور برادرِ نسبتی کی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری کھیپ کی مقدار کو گنتی کرکے پورا کرنا اور اس کی تصدیق کرنا ہو،لیکن اگر یہ کھیپ سائل کے کمپنی میں تیار ہوچکا ہو اور متعلقہ کسٹمر کو اس کمپنی سے پورا مال نہ ملنے پر انہوں نے اس قدر رقم منہا کی ہو تو چونکہ مال کم دینے کی وجہ سے عملاً سائل کا کوئی نقصان نہیں ہوا اس لئے سائل کا مذکور کسٹمر کے منہا کردہ رقم اپنے برادرِ نسبتی کی تنخواہ سے کاٹنا جائز نہ ہوگا، جس سے اجتناب لازم ہے،البتہ سوال کی نوعیت اگر مختلف ہو تو اس کی وضاحت کرکے مکرر معلوم کیا جاسکتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (والثانی) وھو الأجیر (الخاص) ویسمی أجیر وحد (وھو من یعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصیص ویستحق الأجر بتسلیم نفسہ فی المدۃ وإن لم یعمل کمن استؤجر شھرا للخدمۃ أو) شھرا (لرعی الغنم) (إلی قولہ) (ولایضمن ما ھلک فی یدہ أو بعملہ) کتخریق الثوب من دقہ إلا إذا تعمد الفساد فیضمن کالمودع إلخ۔
وفی رد المحتار تحت: (قولہ ولایضمن ما ھلک فی یدہ ) أی بغیر صنعہ بالاجماع، وقولہ أو بعملہ: أی الماذون فیہ، فإن أمرہ بعمل فعمل غیرہ ضمن ما تولد منہ تاترخانیۃ إلخ(کتاب الإجارۃ، باب ضمان الأجیر، ج: 6، ص: 69۔70، ط: سعید)۔
وفی الھندیۃ: وحكم أجير الوحد أنه أمين في قولهم جميعا حتى أن ما هلك من عمله لا ضمان عليه فيه إلا إذا خالف فيه والخلاف أن يأمره بعمل فيعمل غيره فيضمن ما تولد منه حينئذ هكذا في شرح الطحاوي إلخ(کتاب الإجارۃ، الباب الثانی والعشرون فی بیان حکم الأجیر الخاص إلخ، ج: 4، ص: 500، ط: ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عمر فاروق شیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 87495کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات