میں چالیس سال سے زائد عمر کی ہوں اور مجھے گزشتہ دو ہفتوں سے حیض آ رہا ہے، یہ تیسرا جمعہ ہے اور خون رُک نہیں رہا۔ کیا میں نماز ادا کر سکتی ہوں؟
واضح ہوکہ ا گر کسی عورت کی ماہواری کی عادت متعین ہو اور پھرخون کسی ماہ میں سابقہ عادت سے بڑھ کردس دنوں سے بھی تجاوز کرجائے تواس عورت کی سابقہ عادت کے ایام کو حیض سمجھاجائےگا،اور بعد کے خون کو استخاضہ(بیماری) کا خون شمار کیا جائےگا،لہذاصورت مسئولہ میں سائلہ کے ایام عادت حیض شمار ہونگے،ان ایام میں نماز ،روزہ چھوڑد ے گی، اس سے اضافی دن کی عبادات کی قضاء لازم ہوگی اور آئندہ ایام حیض آنے پر اگر دوبارہ یہی صورتحال پیش آجائےتوصرف ایام مقررہ کو حیض شمار کرکے نماز سے رک جائےاس کے بعد غسل کرکے معمول کے مطابق ہر نماز کے وقت میں نیا وضو ء کرکے اس وضوء سے نماز کا اہتمام جاری رکھے۔
کما في الهدايۃ : و لو زاد الدم على عشرة أيام و لها عادة معروفة دونها ردت إلى أيام عادتها و الذي زاد استحاضة " لقوله عليه الصلاة و السلام " المستحاضة تدع الصلاة أيام أقرائها " و لأن الزائد على العادة يجانس ما زاد على العشرة فيلحق به الخ (باب الحیض والاستخاضۃ، ج: 1، ص: 67، ط: کتب خانہ مجیدیہ)۔
وفی الدر المختار: (ودم استحاضة) حكمه (كرعاف دائم) وقتا كاملا (لا يمنع صوما وصلاة) ولو نفلا (وجماعا) لحديث توضئي وصلي وإن قطر الدم على الحصير الخ (کتاب الطھارۃ، باب الحیض، ج1 ص: 298 ط: ایچ ایم سعید)۔
وفی فتح القدیر: (قوله ولو زاد الدم على عشرة أيام ولها عادة معروفة دونها ردت إلى أيام عادتها) فيكون الزائد على العادة استحاضة وإن كان داخل العشرة، وهل تترك بمجرد رؤيتها الزيادة؟ اختلف فيه، قيل لا إذا لم يتيقن بكونه حيضا لاحتمال الزيادة على العشرة الخ (کتاب الطھارۃ باب الحیض ج1، ص: 176، ط: دارالفکر)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0