گمشدہ و متروکہ مال

گھر کی چھت پر آئی ہوئی مورنی کو پکڑنے کے بعد اس کے ساتھ کیا کیا جائے ؟

فتوی نمبر :
88898
| تاریخ :
معاملات / امانات / گمشدہ و متروکہ مال

گھر کی چھت پر آئی ہوئی مورنی کو پکڑنے کے بعد اس کے ساتھ کیا کیا جائے ؟

مورنی ہمارے چھت پر آگئی اور میں نے دو گھنٹہ لگا کر اس کو پکڑ لیا، اب اس کا مالک نہیں مل رہا پتہ نہیں کس کی ہے؟ میں فروخت کروں یا کیا کروں؟ اگر فروخت کروں تو کیا ہوگا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب اس مورنی کا مالک نہیں آرہا اور خود اس کی کھوج لگانے کے باوجود اس تک رسائی ناممکن ہے، تو اس صورت میں سائل کو چاہیے کہ اسے فروخت کر کے اس کی اقیمت واقعی مستحقین میں اصل مالک کی طرف سے صدقہ کرلے اور بہتر ہے کہ اس کو لکھ کر بھی اپنے پاس رکھے تاکہ بعد میں اگر اس کا مالک آجائے تو اسے صدقہ دکھا یا جاسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیة: ويعرف الملتقط اللقطة في الأسواق والشوارع مدة يغلب على ظنه أن صاحبها لا يطلبها بعد ذلك هو الصحيح، كذا في مجمع البحرين الخ (2/289)۔
وفیھا ایضاً: ، وإن كان الملتقط غنيا لا يصرفها إلى نفسه بل يتصدق على أجنبي أو أبويه أو ولده أو زوجته إذا كانوا فقراء، كذا في الكافي الخ (2/291)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 88898کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • راستے سے ملی ہوئی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   گمشدہ و متروکہ مال 0
  • گمشدہ جانور اگر کسی کو مل جائے تو اسے فروخت کرکے رقم اپنے استعمال میں لائی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   گمشدہ و متروکہ مال 0
  • گھر کی چھت پر آئی ہوئی مورنی کو پکڑنے کے بعد اس کے ساتھ کیا کیا جائے ؟

    یونیکوڈ   گمشدہ و متروکہ مال 0
Related Topics متعلقه موضوعات