ملازمت

مالی ریکارڈ تیار کرنے ،ترتیب دینے اور رپورٹ تیار کرنے کی ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
89203
| تاریخ :
2025-11-26
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

مالی ریکارڈ تیار کرنے ،ترتیب دینے اور رپورٹ تیار کرنے کی ملازمت کا حکم

میں ایک ACCA اسٹوڈنٹ ہوں اور مستقبل میں ” اکاؤنٹینسی“ کے شعبے میں کام کرنا چاہتی ہوں،میں یہ وضاحت کرنا چاہتی ہوں کہ میں کسی بھی سود یا سود پر مبنی رول میں کام نہیں کرنا چاہتی،اگر میں کسی ایسی کمپنی میں کام کروں جہاں میری ذمہ داریاں صرف مالی ریکارڈ تیار کرنا، ترتیب دینا اور رپورٹ کرنا ہوں، اور میں براہِ راست کسی سودی ٹرانزیکشن میں شامل نہ ہوں،صرف وہ اندراج کرتی ہوں جو کمپنی پہلے سے کر چکی ہے،تو کیا ایسی صورت میں میری آمدنی حلال ہوگی؟ اور کیا بہتر ہے کہ میں احتیاط کے طور پر کوئی معمولی رقم صدقہ کر دیا کروں؟ براہِ کرم مکمل شرعی رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی ایسی کمپنی میں جس کے معاملات سود پر مبنی ہوں”اکاؤنٹینسی“ (مالی معاملات کا حساب کتاب،اکاونٹس بنانے،آمدنی کے خرچ ہونے کی تفصیلات لکھنے )کی ملازمت اختیار کر نا شرعاً جائز نہیں ،کیونکہ اس کی وجہ سے براہ راست سودی معاملات کے درمیان معاون بننا لازم آتا ہے ، لہذا صورت مسئولہ میں سائلہ کا کسی ایسی کمپنی میں جو سودی معاملات پر مشتمل ہواس کے اکاؤنٹنینس کی ملازمت اختیار کرنا شرعا ًناجائز اور حرام ہے ، جس سے اجتناب لازم ہے ،البتہ اگر کوئی ایسا کام جس کا تعلق براہِ راست سودی لین دین سے نہ ہو تو ایسی صورت میں ملازمت کرنے کی شرعا گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی:أحل اللہ البیع و حرم الربوا الآیۃ(سورۃ البقرہ آیت 257،)۔
و فی صحیح لمسلم: عن جابر رضی اللہ عنہ قال لعن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم آکل الربا و موکلہ و کاتبہ و شاھدیہ و قال ھم سواء ( کتاب البیوع ج: 3 ، ص: 1219، ط: دار إحیاء التراث العربی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محسن نثار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89203کی تصدیق کریں
0     255
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات