پرورش و تربیت

شوہر کی پہلی بیوی کے بچوں کی پرورش کرنے پر ثواب ملے گا؟

فتوی نمبر :
89530
| تاریخ :
2025-12-03
معاشرت زندگی / اولاد کے مسائل و احکام / پرورش و تربیت

شوہر کی پہلی بیوی کے بچوں کی پرورش کرنے پر ثواب ملے گا؟

اسلام علیکم
ایک شخص کی بیوی نےطلاق لے لی اپنے شوہر سے اس سے 2 بچے بھی ہیں طلاق کے بعد اگریمنٹ ہوا کہ بچے 5 دن ماں کے پاس اور 2 دن باپ کے پاس رہنگے مرد نے دوسری شادی کرلی لیکن اب بچے6 دن باپ کے پاس رہتے ہیں 1 دن اپنی سگی ماں کے پاس جاتے ہیں کیونکہ انکی سگی ماں جاب کر تی ہے۔۔بچوں کی عمر 8 اور 15 سال ہےدوسری بیوی سے شوہر کا ازدواجی تعلق نہیں ہے۔۔۔
سوتیلی ماں اگر اپنے شوہر کے بچوں کاکام کر رہی ہے شوہر کی خشنودی کے خاطر جبکہ بچوں کی سگی ماں بھی حیات ہے تو شوہر کی دوسری بیوی پر سوتیلے بچوں کا کام کر نا فر ض ہے یا اس پر اجر و ثواب ہے اور اسلام میں سوتیلے بچوں کے لیے بھی کیا حکم ہے اپنی سوتیلی ماں کے لئے۔۔؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائلہ کا شوہر کی خوشنودی کے لیے ان کی دوسری بیوی سے ہونے والی اولاد کی دیکھ بھال کرنا اور خدمت کرنا بلا شبہ ایک مستحسن اور موجبِ ثواب عمل ہے، یہ بھی شوہر ہی کی خدمت کے زمرے میں آتا ہے، جبکہ احادیثِ مبارکہ میں شوہر کو خوش رکھنے پر بہت فضائل وارد ہوئے ہیں، اسی طرح سائلہ مذکور بچوں کے لیے ماں کا درجہ رکھتی ہیں ان بچوں پر اپنی سوتیلی والدہ کا لحاظ اور احترام اسی طرح لازم ہے جیساکہ حقیقی والدہ کے لیے ہوتا ہے، نیز سائلہ کے شوہر کو بھی چاہیے کہ وہ ان بچوں کے ذہن میں اس بات کو بٹھائے تاکہ خوش اسلوبی سے بچوں کی تربیت ہو سکے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما قال الله تعالى في القرآن المجيد:وَلَا تَنكِحُواْ مَا نَكَحَ ءَابَآؤُكُم مِّنَ ٱلنِّسَآءِ إِلَّا مَا قَدۡ سَلَفَۚ إِنَّهُۥ كَانَ فَٰحِشَةٗ وَمَقۡتٗا وَسَآءَ سَبِيلًا(سورة النساء:آيه:٢٢)
و في سنن ابن ماجہ: عن أم سلمة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أيما ‌امرأة ‌ماتت وزوجها عنها راض دخلت الجنة(باب ما جاء في حق الزوج على المرأة، ص:٣٨١،مط:البشرى)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بھائی محمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89530کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بچے کی بیدائش کے فورا بعد شریعت کے کیا احکامات ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی سالگرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 0
  • عورت کا دنیاوی وعصری تعلیم حاصل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پرورش و تربیت 1
  • مطلقہ عورت کا بچوں کی پرورش پر معاضہ لینا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی پرورش کا حق کس کو ہے؟ - کیا پرورش کا حق دادی اور چچا کو دیا جا سکتا ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچیوں کی پرورش کا حق چچا اور والدہ میں سے کس کو ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • والد کے انتقال ہوجانے کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حق کس کو ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کی صورت میں بچوں کے پرورش کا حقدار کون ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے غرض سے بچوں کی پیدائش میں وقفے کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • چلڈرن ڈے پر اسکول والوں کا بچے کو کالا ٹیکہ لگانا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق اور علیحدگی ہوجانے کے بعد بچوں کی پرورش کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچی کی پرورش کا حق

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • کیا بیوی اپنے سابقہ شوہر سے بچوں کے معاملات میں مشورہ کرسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 1
  • یتیم بچیوں کی پرورش اور ان کے نان نفقہ کا حکم

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • میاں بیوی کی جدائی ہوجانے کے بعد بچہ کے پرورش کے متعلق شرعی ٖضابطہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 2
  • کیاقادیانی مذھب اختیارکرنے والی بیوی سے بچے لینا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بچوں کی تربیت کے لئے کونسی کتابوں کا مطالعہ مفید رہےگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • مطلقہ کا پہلے شوہر کے بچے کی نسبت دوسرے شوہر کی طرف کرنا اور والد کے خانہ میں دوسرے شوہر کا نام لکھنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کےانتقال کے بعدبچی کی پرورش کاحق کس کوحاصل ہوگا؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • ماں کے انتقال کے بعدبچوں کی کفالت کاحقدارکون ہے؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • طلاق کے بعد بچوں کےحقِ پرورش کا مسئلہ

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • بیٹی کا باپ کے ساتھ بدتمیزی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • باپ کے مرتد ہونےکے بعد بیٹی کس کے پاس رہےگی ؟

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
  • نا محرم لڑکیوں سے تعلق رکھنے والے بیٹے کی شادی کرنا

    یونیکوڈ   پرورش و تربیت 0
Related Topics متعلقه موضوعات