مکروہات

کافی دانوں کو پیسنے کے دوران چھوٹے کیڑے پیسے جانے سے کافی کا حکم

فتوی نمبر :
89616
| تاریخ :
2025-12-05
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

کافی دانوں کو پیسنے کے دوران چھوٹے کیڑے پیسے جانے سے کافی کا حکم

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ!میرا ایک شرعی سوال ہے:
عرض یہ ہے کہ جب کافی کے دانوں کو پیسا جاتا ہے ،تو بعض اوقات اس میں چھوٹے کیڑے یا کاکروچ وغیرہ بھی شامل ہو کر گرائنڈ ہو جاتے ہیں، جنہیں مکمل طور پر الگ کرنا یا صاف کرنا ممکن نہیں ہوتا۔برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں کہ کیا اس صورت میں کافی یا چائے کا استعمال شرعاً جائز ہے یا اس کی وجہ سے یہ مشروبات مشتبہ یا حرام قرار پاتے ہیں؟جزاکم اللہ خیراً!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کیڑے مکوڑے اور خشکی کے جملہ وہ جانور جن میں بہنے والا خون نہ ہو، پاک ہیں،لیکن ان کا کھانا حرام ہیں،لہذا صورت مسئولہ میں کافی کے دانوں کو پیسنے سے پہلے کیڑوں کو دانوں سے الگ کیا جائے،اگر صاف کیے بغیر کیڑوں سمیت ان دانوں کو پیس دیاجائے،تو اس کافی کوپینا جائز نہ ہوگا،البتہ بعض اوقات صاف کرنے کے باوجود اس میں جوکیڑے رہ جاتے ہیں اور ان کو دانوں سے الگ کرنا ممکن نہ ہوں، تو وہ ضرورت کی وجہ سے معاف ہیں،لہذا ایسی صورت میں کافی یا چائے وغیرہ استعمال کرنے کی گنجائش ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بذل المجھود:(حدثنا محمد بن عمرو بن جبلة قال: نا سلم بن قتيبة أبو قتيبة، عن همام، عن إسحاق بن عبد الله بن أبي طلحة، عن أنس بن مالك قال: أتي النبي صلى الله عليه وسلم ‌بتمر ‌عتيق) أي قديم (فجعل يفتشه يخرج السوس) أي الدود (منه) ليأكل بعد إخراجها، فعلم من ذلك أن أكل دود الثمار لا يجوز، ووجهه أن الديدان من الخبائث، وقال تعالى: {وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ} قال القاري:وروى الطبراني بإسناد حسن عن ابن عمر رضي الله عنهما مرفوعًا: "نهى أن يفتش التمر عما فيه"، فالنهي محمول على التمر الجديد دفعًا للوسوسة، أو فعله محمول على بيان الجواز، انتهى. قلت: إذا كره أكل الديدان فإذا كان غلبة الظن على وجود الديدان في التمر لا يجوز أكله، أما إذا لم يغلب على الظن وجودها يجوز أكلها، فأما إذا كان قطعي الوجود حرم أكله للنص، فلا معنى لحمله على التنزيه وبيان الجواز الخ (بَابٌ في تَفْتيشِ التَّمْرِ عِنْدَ الأكْلِ،ج:5،ص:365،ط:قاسمیة)
وفی الدرالمختار:(ولا يحل) (ذو ناب يصيد بنابه) فخرج نحو البعير (أو مخلب يصيد بمخلبه) أي ظفره فخرج نحو الحمامة (من سبع) بيان لذي ناب. والسبع: كل مختطف منتهب جارح قاتل عادة (أو طير) بيان لذي مخلب (ولا) (الحشرات) هي صغار دواب الأرض واحدها حشرة الخ (کتاب الذبائح،ج:6،ص:304،ط:سعید)
وفی ردالمختار:(قوله: واحدها حشرة) بالتحريك فيهما: كالفأرة والوزغة وسام أبرص والقنفذ والحية والضفدع والزنبور والبرغوث والقمل والذباب والبعوض والقراد، وما قيل: إن الحشرات هوام الأرض كاليربوع وغيره، ففيه أن الهامة ما تقتل من ذوات السم كالعقارب قهستاني الخ(کتاب الذبائح،ج:6،ص:304،ط:سعید)
وفیه ایضا:ولو طحن بعر الفأرۃ مع الحنطة و لم یظھر أثرہ یعفی عنه للضرورۃ الخ(باب الانجاس،ج:1،ص:319،ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 89616کی تصدیق کریں
0     92
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات