ملازمت

بینک الحبیب میں ملازم لڑکے کو رشتہ دینے کا حکم

فتوی نمبر :
90210
| تاریخ :
2025-12-22
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

بینک الحبیب میں ملازم لڑکے کو رشتہ دینے کا حکم

محترم مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے۔عرض یہ ہے کہ میری بہن کے لیے ایک رشتہ آیا ہے۔ متعلقہ لڑکا بینک الحبیب میں ملازمت کرتا ہے اور وہاں آپریشن مینیجر کے عہدے پر فائز ہے۔ اس کی ذمہ داریوں میں آن لائن ٹرانزیکشنز، چیک کلیئرنگ اور ریمیٹینس (Remittance) وغیرہ کا کام شامل ہے۔ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اس نوعیت کی ملازمت سے حاصل ہونے والی آمدنی شرعاً حلال ہے یا نہیں؟براہِ کرم قرآن و سنت کی روشنی میں اس بارے میں ہماری رہنمائی فرما دیں، تاکہ ہم درست فیصلہ کر سکیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

ہماری معلومات کے مطابق مذکور بینک کی غیر سودی برانچز بھی موجود ہیں ،لہذا مذکور لڑکا اگر کسی غیر سودی برانچ میں ملازم ہو تو اس کی ملازمت جائز اور درست ہے اور حاصل ہونے والی تنخواہ بھی حلال ہے ۔اور اس سے رشتہ کرنا بھی درست ہے، لیکن اگر کسی سودی برانچ میں ملازم ہو تو چونکہ اس ملازمت کا تعلق براہِ راست سودی لین دین سے ہے ،لہذا اس ملازمت سے حاصل ہونے والی تنخواہ حرام ہے ۔تاہم اگر مذکور لڑکا اس ملازمت کو چھوڑ نے کیلئےآمادہ نہ ہو تو پھر ایسی صورت میں اس جگہ رشتہ کرنے سے اجتناب کیا جائے،لیکن اگروہ اس ملازمت کو چھوڑ نے پر آمادہ ہو،لیکن فی الحال کوئی دوسری ملازمت نہ ملے تو مجبوراً اس ملازمت کو جاری رکھنے کی گنجائش ہے،البتہ تلاش مسلسل جاری رکھے اور ساتھ توبہ واستغفار بھی کرتارہےاور جیسے ہی دوسری کوئی جائز ملازمت مل جائے تو یہ ملازمت ترک کردے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: یا ایھا الذین امنوا اتقوا اللہ و ذروا ما بقی من الربوٰ إن کنتم مؤمنین فان لم تفعلوا فاذنوا بحرب من اللہ ورسولہ (سورۃ البقرہ، آیت نمبر 278،)۔
وفی صحیح مسلم: عن جابر قال: لعن رسول اللّٰہ صلى اللّٰہ علیہ و سلم آكل الربا و موكله و كاتبه و شاهديه ، و قال ھم سواء الخ (کتاب البیوع ، ج: 3 ، ص: 1219 ، ط: دار احیاء التراث العربی)۔
وفی فقہ البیوع : السابع: ان یؤجر المرأ نفسه للبنک بان یقبل فیه وظیفۃ فإن كانت الوظيفة تتضمن مباشرة العمليات الربوية، أو العمليات المحرمة الأخرى، فقبول هذه الوظيفة حرام، وذلك مثل: التعاقد بالربا أخذاً أو عطاء، أو حسم الكمبيالات، أو كتابة هذه العقود، أو التوقيع عليھا، أو تقاضي الفوائد الربوية، أو دفعھا، أو قيدها في الحساب بقصد المحافظة عليھا، أو إدارة البنك، أو إدارة فرع من فروعه، فإنّ الإدارة مسؤولة عن جميع نشاطات البنك التي غالبھا حرام.و من کان مؤظفا فی البنک بھذا لشکل ، فإن راتبہ الذی یأخذہ من البنک کلہ من الأکساب المحرمۃ۔ اھ (المبحث العاشر فی احکام المال الحرام ، ج: 2 ، ص: 1064 ، ط: معارف القرآن)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90210کی تصدیق کریں
0     141
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات