مکروہات

غیر قانونی سامان باہر ملک بھیجنے والوں کا حکم

فتوی نمبر :
90739
| تاریخ :
2026-01-09
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

غیر قانونی سامان باہر ملک بھیجنے والوں کا حکم

ایک شخص ہے جو یہاں سے مال لیکر سعودیہ جاتا ہے اور سعودیہ سے یہاں پر لے کر اتا ہے اب اس مال کے اندر لیگل اور ان لیگل سب اشیاء شامل ہوتی ہے حتیٰ کہ ممنوع میڈیسن وغیرہ بھی شامل ہوتی ہیں وہ اس کی خرید و فروخت کرتا ہے تو اس کی آمدن کا کیا حکم ہے اور دوسرا شخص اس سے لیکر اگے سپلائی کرتا ہے اگرچہ وہ جاتا ساتھ نہیں ہے لیکن سپلائی کرنے لگتا ہے اس کو تو دونوں شخصوں کے بارے میں بتا دیں کیا حکم ہے اس کے گھر دعوت میں کھانا کھا سکتے ہیں ؟؟؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور شخص اور اس کے ساتھ کام کر نے والے دوسرے شخص کا اپنی جان عزت و آبرو خطرے میں ڈال کر غیرقانونی اشیاء کی درآمدو برآمد کاکاروبار کرنا تو قطعاً درست طرز عمل نہیں جس سے انہیں اجتناب لازم ہے ،تاہم مذکور افراد کی خرید و فروخت اگر جائز اشیاء کی ہو تو ان کی آمدنی حرام شمار نہ ہوگی ، چنانچہ ان کے گھروں کا کھانا کھا یا جاسکتاہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي الحجة الله البالغة‌:الْإِعَانَة ‌فِي ‌الْمعْصِيَة وترويجها وتقريب النَّاس إِلَيْهَا مَعْصِيّة وَفَسَاد فِي الأَرْض،الخ (ج:2 مبحث في البیوع المنھی عنہا ص : 169 ناشر : بیروت)
وفي بدئع الصنائع :فهو ‌ثبوت ‌الملك ‌للمشتري في المبيع، وللبائع في الثمن للحال فلا بد من معرفة المبيع والثمن لمعرفة حكم البيع الخ( ج : 5 فصل فی حکم البیع ص : 233 ناشر: المطبعۃ الجمالیہ بمصر)
وفيه ايضا :أن يكون مالا لأن ‌البيع ‌مبادلة ‌المال بالمال الخ (ج؛5 فصل فی شرط الذی یرجع المعقود علیہ ص : 140 )
وفي حاشية ابن العابدين: قال في المعراج لأن طاعة الإمام ‌فيما ‌ليس ‌بمعصية واجبة اهـ(ج:2 باب العیدین ص : 172 ناشر سعید)
وفی حاشیۃ ابن العابدین :«قوله: أمر السلطان إنما ينفذ) أي يتبع ولا تجوز مخالفته» (الی قولہ)«أن طاعة الإمام في غير معصية واجبة»الخ (مطلب طاعۃ الامام واجبۃ،ج: 5 ص: 422،ناشر: سعید )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد زکریا الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 90739کی تصدیق کریں
0     29
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • تبلیغ میں جانے کے لئے جھوٹ بول کر چھٹی لینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات