مکروہات

برا بھلا کہنے والوں سے اسی قدر بدلہ لینا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
91161
| تاریخ :
2026-01-20
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

برا بھلا کہنے والوں سے اسی قدر بدلہ لینا جائز ہے؟

سوال۔
اگر کوئی شخص کسی کا دل دکھائے، ناجائز کرے، اپنی کسی بھی بات سے یا عمل سے تکلیف پہنچائے ،تو کیا ہم اس شخص سے اُسی انداز اور مقدار میں بدلہ لے سکتے ہیں؟
وضاحت:
السلام علیکم! مفتی صاحب!
مفتی صاحب میرے سوال کی وضاحت میں ،میں چند باتیں آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، امید ہے اس سے مجھے بہتر رہنمائی حاصل ہوگی۔میری والدہ اور میری پھوپھی کے درمیان ماضی میں اختلافات تھے لیکن کچھ سال پہلے دونوں میں صلح ہوگئی تھی اور پچھلی ساری باتیں ختم کر دی گئی تھیں، مگر کچھ دن پہلے میری پھوپھو نے غصے میں میری والدہ کو بہت برا بھلا کہا اور بہت ہی تلخ اور ناگوار جملوں کا استعمال کیا اور ماضی کی وہ تمام باتیں دہرائیں، جس سے میری والدہ کی بہت دل آزاری ہوئی ہے۔ اس کے بعد میری پھوپھو اپنی اس غلطی پر نادم ہیں اور وہ معافی بھی مانگ رہی ہیں ،لیکن یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس نوعیت کا، اس سے پہلے کئی بار وہ اس طرح کر چکی ہیں، غصے میں اپنا آپا کھو دیتی ہیں اور اپنے بڑوں سے بدتمیزی کرتی ہیں نازیبا الفاظ کا استعمال کرتی ہیں۔تو میرا سوال یہاں یہ ہے کہ کیا اسلام میری والدہ کو یا کسی بھی شخص کو یہ حق دیتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کا بدلہ لینے کی اجازت دیتا ہے، اسی انداز و مقدار کے ساتھ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اگر کوئی شخص کسی مسلمان پر ظلم کرے یا بدکلامی کے ذریعے دل آزاری کرے،تو شریعت مطہرہ میں مظلوم كو جواب میں اسی کے بقدر بدلہ لینے کی اجازت دي گئی ہے ، مگراس کے باوجودبھی اس پر صبر کرنا اور معاف کردینا افضل ہے،چناں چہ قرآن کریم میں اللہ تعالی کا ارشاد ہے: "اور بیشک جس نے صبر کیا اور معاف کردیا تو یہ ضرور ہمت والے کاموں میں سے ہے"،اور چونکہ عموما انتقام لیتے وقت حدود سے تجاوز ہو ہی جاتا ہے، اس لیے اس قدر انتقام کی نیت سے برائی کا بدلہ برائی سے دینے سے اجتناب ہی بہتر ہوتا ہے ، لہذا سائل کی والدہ کو اگرچہ بدلہ لینے کی اجازت ہو،لیکن بہتر یہی ہے کہ وہ برائی کا بدلہ برائی سے نہ لیں ،بلکہ صبر و تحمل سے کام لے، جس کا اجر و ثواب اسے آخرت میں یقینا حاصل ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال الله تعالى: ولمن صبر وغفر إن ذلك لمن عزم الأمور (سورة الشورى:٤٣)
وفی سنن ابی داؤد: عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال:المستبان ما قالا فعلى البادئ، ما لم يعتد المظلوم(باب في التواضع،ج:٢،ص:١٦٦٢،ط:البشرى)
وفی الموسوعة الفقہیة الكويتية: إذا هجا شخص آخر دون حق، فبادله المهجو الهجاء، فهل يأثمان أو يأثم روى أبو هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: ‌المستبان ما قالا، فعلى البادئ منهما ما لم يعتد المظلوم ونقل ابن علان عن النووي في شرح هذا الحديث: معناه أن إثم السباب الواقع بينهما يختص بالبادي منهما كله، إلا أن يجاوز الثاني قدر الانتصار فيؤذي الظالم بأكثر مما قاله.وقال: وفيه جواز الانتصار، ولا خلاف فيه، وتظاهر عليه الكتاب والسنة، ومع ذلك فالصبر والعفو أفضل كما قال الله تعالى: {ولمن صبر وغفر إن ذلك لمن عزم الأمور قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "وما زاد الله عبدا بعفو إلا عزا وإذا حدث الانتصار دون تجاوز يبرأ المنتصر، ويبرأ البادئ عن ظلمه بوقوع القصاص، ومع ذلك يكون إثم الابتداء على البادئ اھ(‌‌حكم التهاجي.ج:٤٢،ص:١٦١،ط:وزارة الاوقاف)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالمجید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91161کی تصدیق کریں
0     11
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا رات کو ںاخن کاٹے جاسکتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
Related Topics متعلقه موضوعات