السلام علیکم ،میرے ابو، دیوبندی ہیں، اور امی شیعہ مسلک سے اور جہاں رشتہ کرنا ہے ،وہ بھی دیوبندی کیا اسی لڑکی سے نکاح جائز ہے ؟
مذکور لڑکا اگر خود واقعۃً اہل سنت والجماعت اور دیوبندی مسلک کے عقائد کا حامل ہو، تو اس کے لئے مذکور لڑکی کے اولیاء کی رضامندی سے نکاح کرنا بلاشبہ جائز ہے، شرعاً اس میں کوئی قباحت نہیں۔
کما فی الھندیۃ:وتعتبر الكفاءة في الحرية والإسلام في حق العجم؛ لأنهم كانوا يفتخرون بهما دون النسب هكذا في التبيين اھ(الباب الخامس فی الاکفاء،ج:1،ص:291،ناشر:ماجدیہ)
کما فی الدر المختار:(و) تعتبر في العرب والعجم (ديانة)أي تقوى فليس فاسق كفؤا لصالحة أو فاسقة بنت صالح معلنا كان أو لاالخ (باب الکفاءۃ،ج:3،ص:89، ناشر:ماجدیہ)