مکروہات

کیا تصویر لینا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
91798
| تاریخ :
2026-02-06
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

کیا تصویر لینا جائز ہے؟

کیا تصویر لینا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ جاندار کی جن تصاویر کو خارج میں دیکھنے کی اجازت ہو اگر ان کی تصاویر صرف اسکرین کی حد تک محدود ہوں ان کا باقاعدہ پرنٹ آؤٹ نہ لیا جائے تو ان تصاویر کا تصاویر محرمہ کے تحت داخل ہونے میں اہل ِعلم کا اختلاف ہے ، چنانچہ اکابرِ علماء کی تحقیق کے مطابق وہ تصاویر محرمہ میں داخل نہیں ، لہذا موبائل کے ذریعہ لی گئی تصاویر بھی ڈیجیٹل تصویر ہے ، لہذا موبائل کے ذریعہ ان جانداروں کی تصاویر لینا جن کا نفس الامر اور خارج میں دیکھنے کی اجازت ہو مباح ہے ، بشرطیکہ یہ تصاویر ڈیجیٹل ڈیوائس تک محدود رہیں اور کسی کاغذ وغیرہ پر اس کا پرنٹ آؤٹ نہ لیا جائے ، تاہم آج کل تصویر کشی اور ویڈیوز بنانا جس قدر عام ہو رہا ہے اس سے عوام الناس کے دل سے تصویر کی حرمت اور اس کی برائی نکلتی جا رہی ہے ،اس لئے بغیرہ ضرورت کے اس سے بھی اجتناب کرنا بہرحال افضل اور بہتر ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تکملۃ فتح الملھم : اما التلفزیون و الفدیو فلا شک فی حرمۃ استعمالھا بالنظر الی ما یشتملان علیہ من المنکرات الکثیرۃ ( الی قولہ ) اما الصورۃ التی لیس لھا ثبات و استقرار و لیست منقوشۃ علی شیئ بصفۃ دائمۃ فانھا بالظل اشبہ منھا بالصورۃ و یبدوا ان صورۃ التلفزیون و الفدیوا لا تستقر علی شیئ فی مرحلۃ من المراحل۔ اھ ( ج :4 ، ص: 164 ، ط : دار العلوم کراتشی )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد جنید رفیض الدین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91798کی تصدیق کریں
0     20
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات