تلاوت و قراءت

غلط قرات کرنے، ٹی وی دیکھنےاور سیگریٹ نوشی کرنے والے امام کی امامت کا حکم

فتوی نمبر :
92158
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / نماز / تلاوت و قراءت

غلط قرات کرنے، ٹی وی دیکھنےاور سیگریٹ نوشی کرنے والے امام کی امامت کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
۱۔ ایک امام مسجد نماز میں قرآن غلط پڑھتا ہے، حرف کو حرف سے بدلتا ہے۔ اور حرکات کو حرکات سے تبدیل کرتا ہے، ( یعنی لحن جلی کرتا ہے ) ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
۲۔ امام صاحب کے گھر میں کسی قسم کا پردہ نہیں ہے۔
۳۔ امام صاحب کے گھر میں ٹی وی ہے اور گھر میں سب ٹی وی دیکھتے ہیں۔
۴۔ سر عام تمباکو نوشی کرتے ہیں۔
۵۔ اور کافی تعداد میں دکانوں سے رقم لیکر روزانہ برکت کے لیے قرآن کریم تلاوت کرتے ہیں ۔ایسے امام کو امامت کے لیے مسجد میں رکھنا کیسا ہے؟ شریعت کی رو سے جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جس امام میں مذکورہ صفات پائی جاتی ہیں وہ فاسق ہے اور اس کی اقتداء میں نماز ادا کرنا مکروہ تحریمی ہے۔ ایسے شخص کو اپنے اختیار سے امام نہیں بنانا چاہیے، تاہم جب تک کسی نیک ، صالح اور متبع شریعت امام کا بندوبست نہ ہو سکے تو اکیلے نماز کی بجائے اس کی اقتداء میں نماز پڑھ لینی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الدر المختار: (ويكره إمامة عبد وأعرابي) (وفاسق وأعمى إلا أن يكون) أي غير الفاسق (أعلم القوم) فهو أولى (ومبتدع) أي صاحب بدعة اھ (1/ 559)
وفيه أيضاً : و في النهر عن المحيط: صلى خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعة اھ (1/ 562) واللہ اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی عبد اللہ شوکت صاحب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92158کی تصدیق کریں
0     25
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسبوق کا بقیہ نماز میں سورہ فاتحہ کے ساتھ سورۃ ملانا

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 0
  • نماز میں سجدہ والی آیت پر سجدہ نہ کرنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 1
  • قرات میں غلطی سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   تلاوت و قراءت 0
  • فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’خَیرُ الْبَرِیہ ‘‘کی جگہ ’’ شَرُّ الْبَرِیہ ‘‘پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • جہری نمازوں میں جہر ،یعنی آواز سے قراءت اور "سری" میں آہستہ پڑھنے کی حکمت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • نماز میں ’’و تواصوا بالصبر و تواصوا بالحق‘‘ یعنی تقدیم و تاخیر کرکے پڑھنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • وترکی نماز میں کونسی سورتیں پڑھنا مستحب ہے؟

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • آیتِ سجدہ کے بعد رکوع کر لینے سے سجدۂ تلاوت کا ادا ہو جانا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 3
  • ٹیب ریکارڈ کے ذریعہ آیت سجدہ سننے کی صورت میں سجدہ تلاوت کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • قرآن میں فحش غلطیاں کرنے والے کی نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • فرض قراءت کی مقدار پڑھنے کے بعد غلطی ہوجانے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • نمازوں میں طوال، قصار اور اوساطِ مفصل پڑھنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • ’’نحن مصلحون‘‘کی جگہ ’’نحن مستہزؤن‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • سری اور جہری نمازوں کی حکمت

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • جہری نماز میں ،ایک آیت آہستہ پڑھنے کے بعد ، جہر شروع کرنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 1
  • دورانِ قرأت لفظ ’’ض‘‘ کو ’’دال‘‘ پڑھنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • مقتدی کے لۓ سورۃِ فاتحہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • وتر کی نماز میں قنوت نازلہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 2
  • دورانِ نماز غلطی سے آیتِ سجدہ پڑھے بغیر سجدۂ تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • ۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
  • فرض نماز میں آخری دو رکعت میں

    یونیکوڈ   تلاوت و قراءت 0
Related Topics متعلقه موضوعات