اعتکاف

امام صاحب کے کمرہ میں اعتکاف کا حکم

فتوی نمبر :
92302
| تاریخ :
2026-02-17
عبادات / روزہ و رمضان / اعتکاف

امام صاحب کے کمرہ میں اعتکاف کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مسنون سلام کے بعد عرض کیا جاتا ہے کہ بندہ ایک مسئلے کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہے وہ یہ ہے ایک مسجد ہے اور اس مسجد کا اوپر والا چھت تیار نہیں ہوا ہے اور زمینی منزل والی چھت میں نماز پڑھی جاتی ہے فی الحال۔اور زمینی مسجد والی چھت میں امام صاحب کا کمرہ بھی ہے تو کیا اس امام صاحب کی کمرے میں رمضان کا اعتکاف ہو سکتا ہے یا نہیں اخری عشرے والا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اعتکاف مسجد کے اس حصہ میں کرنا ضروری ہے جو شرعی مسجدکا حصہ ہو (یعنی جس حصہ کو نمازوں کیلئے مختص کردیا گیا ہو ) اس کے علاؤہ کسی اور جگہ اعتکاف کرنا درست نہیں ،لہذا صورت مسؤلہ میں مذکور امام صاحب کا کمرہ اگر شرعی مسجد کا حصہ نہ ہو تو فی الوقت اس میں اعتکاف کرنا درست نہ ہوگا ،البتہ اگر کمرے کو توڑ کر باقاعدہ مسجد کا حصہ بنایا جائے تب اس میں اعتکاف کرنے میں کوئی مضائقہ نہ ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر: (‌وإذا ‌جعل ‌تحته ‌سردابا لمصالحه) أي المسجد (جاز) كمسجد القدس (ولو جعل لغيرها أو) جعل (فوقه بيتا وجعل باب المسجد إلى طريق وعزله عن ملكه لا) يكون مسجدا،اھ (باب أراد أهل المحلة نقض المسجد وبناءه أحكم من الأول،ج: 4،ص: 357،مط: دارالفکر بیروت)
و فی البدائع: وروى الحسن بن زياد عن أبي حنيفة ‌أنه ‌لا ‌يجوز ‌إلا ‌في ‌مسجد تصلى فيه الصلوات كلها،اھ (فصل فی رکن الاعتکاف،ج: 2،ص: 113،مط: دارالکتب العلمیه)
و فی التبیین: والاعتكاف لا يصح إلا في مسجد جماعة لقول حذيفة رضي الله عنه لا اعتكاف إلا في مسجد جماعة وعن أبي حنيفة ‌أنه ‌لا ‌يجوز ‌إلا ‌في ‌مسجد يصلى،اھ (باب الاعتکاف،ج: 1،ص: 349،مط: دارالکتاب الاسلامی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید قدرت اللہ یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92302کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا سفر میں سنت و تراویح چھوڑنا جائز ہے ؟-معتکف کے لیے غسل ٹھنڈک کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اعتکاف 1
  • معتکف شخص کا مسجد سے باہر نکلنے کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 1
  • اعتکاف کے دوران پرفیوم استعمال کرنےکا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • اعتکاف کے دوران مشت زنی کرنے پر اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • دورانِ اعتکاف حیض آجانے کی صورت میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • معتکف کا ٹھنڈک حاصل کرنے کےلئے طہارت خانے میں غسل کرنا

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • کس عمر سے اعتکاف میں بیٹھ سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد میں پروگرام میں شرکت کیلئے اعتکاف کی نیت کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • مسجد کی دوسری منزل پر اعتکاف کرنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   انگلش   اعتکاف 0
  • امام صاحب کے کمرہ میں اعتکاف کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
  • عورت کے نفلی اور واجب اعتکاف میں فرق اور ان کا حکم

    یونیکوڈ   اعتکاف 0
Related Topics متعلقه موضوعات