ملازمت

دھوکہ دہی سے پیسے کمانے والے ادارہ میں ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
92739
| تاریخ :
2026-02-27
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

دھوکہ دہی سے پیسے کمانے والے ادارہ میں ملازمت کا حکم

میں ایک پاکستانی آئی ٹی کمپنی/کال سینٹر میں بطور سی ایف او (CFO) کام کرتا ہوں (نائٹ شفٹ: رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک)۔ مجھے امریکی بینکوں کو کال کر کے اپنے یو ایس ڈائریکٹرز بن کر بات کرنی پڑتی ہے (ان کی اجازت سے) تاکہ بینکنگ کے مسائل حل کیے جا سکیں۔ مجھے یہ شک بھی ہے کہ یہ کمپنی امریکی شہریوں کے ساتھ فراڈ کر رہی ہے، کیونکہ روزانہ چارج بیکس (chargebacks) آتے ہیں جہاں امریکی شہری اپنے بینکوں کو شکایت کرتے ہیں کہ ان کے کارڈ سے غیر قانونی کٹوتی ہوئی ہے۔ میرا سی ای او کہتا ہے کہ کلائنٹ ہمارے ساتھ فراڈ کر رہا ہے اور سروسز لینے کے بعد پیسے واپس لے رہا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں چیک کروں کہ ہم واقعی امریکی شہریوں کو لوٹ رہے ہیں، یا مجھے صرف اپنے کام (وینڈر پیمنٹس، پے رول، بک کیپنگ وغیرہ) پر توجہ دینی چاہیے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں امریکی بینکوں سے رابطہ کرتے وقت اپنے آپ کو کمپنی کے یو ایس ڈائریکٹر کے طور پر متعارف کرانا، اگر حقیقت کے خلاف ہو، تو شرعاً جھوٹ اور دھوکے کے زمرے میں آتا ہے، اگرچہ متعلقہ ڈائریکٹر نے اس کی اجازت دی ہو، لہٰذا اس سے اجتناب لازم ہے۔
نیز اگر ملازم کو اپنے ادارے کے متعلق قوی شبہ یا قرائن موجود ہوں کہ وہ لوگوں کے ساتھ فراڈ یا ناجائز مالی معاملات میں ملوث ہے، تو اس کے لیے صرف اپنے محدود دفتری کام کا عذر کافی نہیں، بلکہ حتیٰ الامکان حقیقت کی تحقیق کرنا ضروری ہے۔ اگر تحقیق کے بعد یہ ثابت ہوجائے کہ ادارہ واقعی دھوکہ دہی اور ناجائز طریقے سے لوگوں کا مال حاصل کر رہا ہےجس میں سائل کی معاونت بھی شامل ہے،تو سائل کے لئے، ایسی ملازمت شرعاًناجائزاوراس کی آمدنی بھی حلال نہ ہوگی ،چنانچہ اس کوترک کرکے جائزذریعہ معاش اختیارکرنالازم ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما رویٰ ابن حبان فی صحیحہ: عن عبد الله، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "من غشنا فليس منا، والمكر، والخداع في النار".(النوع الرابع والثمانون: ذكر الزجر عن أن يمكر المرء أخاه المسلم، أو يخادعه في أسبابه.، ج:3 ، ص:422،ط:دار ابن حزم)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حسین احمد عبدالصمد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92739کی تصدیق کریں
0     43
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات