مکروہات

جعلی ڈگری بنوانے کا حکم

فتوی نمبر :
92880
| تاریخ :
2026-03-03
حظر و اباحت / جائز و ناجائز / مکروہات

جعلی ڈگری بنوانے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!میں ایک نوکری کے لیے اپلائی کرنا چاہتی ہوں، میرے پاس دستاویزی (documented) تجربہ نہیں ہے،میں بے روزگار اور غیر شادی شدہ ہوں، اور ایک دائمی بیماری (chronic illness) کی وجہ سے بھی مشکلات کا سامنا ہے، میرے پاس مطلوبہ ڈگری ہے اور ایک سال کا دستاویزی تجربہ بھی ہے، جبکہ اس نوکری کے لیے تدریس اور انتظامیہ میں 5 سال کا تجربہ درکار ہے، میں 9 سال سے ٹیوشن پڑھا رہی ہوں اور میرے پاس مینجمنٹ اور ایڈمنسٹریشن میں ڈگری بھی ہے، کیا میرے لیے اس نوکری کے لیے جعلی تجربے کی بنیاد پر اپلائی کرنا درست ہے یا نہیں؟ میرے لیے نوکری بہت ضروری ہے، تاکہ میں اپنے اخراجات خود پورے کر سکوں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اگر سائلہ کے پاس مطلوبہ تعلیمی قابلیت موجود ہو اور حقیقتاً نو (9) سال ٹیوشن پڑھانے کا تجربہ بھی ہو، لیکن وہ تجربہ دستاویزی شکل میں موجود نہ ہو، توسائلہ ملازمت کے حصول کےلیے جن اداروں میں ٹیوشن پڑھاتی رہی ہے، ان کاتصدیق نامہ (Experience Letters) یا انٹرویووکے دوران حقیقی تجربے کو درست انداز میں بیان کرتےہوئے یہ وضاحت کرسکتی ہے کہ اسے غیر رسمی تدریسی تجربہ حاصل ہے، چنانچہ سائلہ کو اپنی اصل قابلیت اورحقیقی تدریسی تجربے و مہارت کی بنیادپر ملازمت کے لیے درخواست دینے کااہتمام چاہیے۔
لہذا سائلہ کا ملازمت کے حصول کے لیے جعلی تجربہ نامہ بنوانا یا ایسے تجربے کا دعویٰ کرنا جو حقیقت میں حاصل نہ ہو اور اس بنیاد پر ملازمت حاصل کرناجائزنہیں ،جس سے احترازلازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن أبی داؤد: حدثنا أحمد بن محمد بن حنبل، حدثنا سفيان بن عيينة، عن العلاء، عن أبيه، عن أبي هريرة، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر برجل يبيع طعاما فسأله كيف تبيع؟ فأخبره فأوحي إليه أن أدخل يدك فيه، فأدخل يده فيه فإذا هو مبلول، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ليس منا من غش» (3/272 رقم الحدیث 3452)۔
و فی ردالمحتار: تحت (قوله؛ لأن الغش حرام) (الی قولہ) قال بعض مشايخنا يفسق وترد شهادته،الخ (5/47 )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد حمزہ منان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92880کی تصدیق کریں
0     29
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کھڑے ہوکر وضو اور پیشاب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • مرد کے لئے اپنے سینے کے بال کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • اجرت پرھوم ورک اوراسائنمنٹ تیارکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 2
  • سینے سے بال صاف کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • کیا ذی الحجہ کے دس دنوں میں بال اور ناخن کاٹنا حرام ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • مرد کا بھنویں اکھاڑنے اور اس پر پکا کلر کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 0
  • کم عمربچوں سے اشعارپڑھوانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • آن لائن فوڈ ایپ کے واؤچر کا غلط استعمال

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروہات 0
  • غیر مسلم ملک میں مستقل رہائش اختیار کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروہات 1
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا-زیر ناف بال کاٹنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • کافر کا جوٹھا استعمال کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • بینک ملازم کے لڑکے کو بیٹی کا رشتہ دینا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مونچھ مونڈھنا-زیرِ ناف صفائی کے لۓ کریم - پاؤڈر کا استعمال

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • چیس گیم کھیلنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پیچ شدہ موبائل خریدنے اور خود موبائل پیچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کے اعضاء مخصوصہ کو چومنے اورچاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے ہجرت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • پینے کیلئے رکھے ہوئے پانی سے ہاتھ دھونا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • مشغلہ اور کھیل کے طور پر شکار کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • میت کے گھر میں تین دن تک کھانا کھانا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • لوگوں کے سامنے اپنی بزرگی بیان کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • عورت کا باپردہ ہو کر اپنی آواز میں, یوٹیوب وغیرہ پر ویڈیو اپلوڈ کرنا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
  • مرحوم والد صاحب کی تصویریں شیئر کرتے رہنا

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • پب جی گیم کھیلنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروہات 0
  • ناپاکی کی حالت میں بال رنگنا یا منڈوانا

    یونیکوڈ   مکروہات 1
Related Topics متعلقه موضوعات