کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اور مفتیان عظام اس مسئلہ میں کہ امام نے نماز میں قرات کرتے ہوئے " ولا یوثِقُ وثاقه احد " میں معلوم کے صیغے کو مجھول کے صیغے سے تبدیل کردیا اور "ولایوثَق ....الخ پڑھ دیا ،اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہوگا؟
صورتِ مسئولہ میں اگر امام نے نماز میں “ولا يُوثِقُ وثاقه أحد” کی جگہ “ولا يُوثَقُ وثاقه…” پڑھ دیا تو یہ اعرابی/صرفی غلطی ہے جس سے معنی فاسد نہیں ہوتا، لہٰذا اس سے بالاجماع نماز فاسد نہیں ہوگی اور نہ ہی اس کا اعادہ لازم ہوگا۔
لمافی الھندیۃ (۸۱/۱): (ومنھا اللحن فی الاعراب) اذا لحن فی الإعراب لحنا لایغیر المعنی بأن قرأ ’’لاترفعوا اصواتکم‘‘ ’’برفع التاء‘‘ لاتفسد صلاتہ بالاجماع وان غیر المعنی تغیراً فاحشا بأن قرأ ’’وعصی آدم ربہ‘‘ ’’بنصب المیم‘‘ ورفع الرب‘‘ وما اشبہ ذلک ممالو تعمد بہ یکفر اذا قرأ خطأ فسدت صلاتہ فی قول المتقدمین واختلف المتأخرون ’’إلی ان قال‘‘ لاتفسد صلاتہ وما قالہ المتقدمون احوط لانہ لو تعمد یکون کفراً وما یکون کفراً لا یکون من القرآن۔ وما قالہ المتأخرون اوسع لان الناس لایمیزون بین اعراب واعراب کذا فی فتاویٰ قاضی خان۔ وھو الأشبہ کذا فی المحیط، وبہ یفتی کذا فی العتابیۃ، وھکذا فی الظھیریۃ۔
فسنیسرہ للیسریٰ کے بجائے فسنیسرہ للعسریٰ اور فسنیسرہ للعسریٰ کے بجائےفسنیسرہ للیسریٰ پڑھ لینا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0سورۃِ فاتحہ میں ’’ولا الدالین‘‘ کی جگہ ’’ولا الضالین‘‘پڑھنے والے کو کافر کہنا
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 1شافعی امام کی امامت حنفی نماز پڑھے تو شافعی مسلک کے مطابق آیتِ سجدہ میں حنفی کے لئے حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0’’فسنیسرہ للیسری‘‘ کے بجائے ’’فسنیسرہ للعسری‘‘ پڑھنے کی صورت میں نماز اور امامت کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0۱۔ آیت ’’الَّا من تولی وَکفَرَ ‘‘ پر وقف کرنے کی صورت میں نماز کا حکم- ۲۔ دورانِ قرأت فحش غلطی کو درست کر دینے سے نماز کا حکم
یونیکوڈ تلاوت و قراءت 0