السلام علیکم ! شیخ ! میرا ایک سوال ہے، کچھ سال پہلے مجھے سونے کی ایک بالی ملی تھی، تب سے میں اسے استعمال کر رہی ہوں، میں جانتی تھی کہ اسے اپنے پاس رکھنا گناہ ہے اور یہ اس کے اصل مالک کو لوٹائی جانی چاہیے، تاہم میں اس حکم سے بالکل ناواقف تھی کہ اس بالی کا استعمال میرے لیے حرام ہے، اور اسے پہن کر دعا مانگنے سے دعا کی قبولیت میں رکاوٹ حائل ہوتی ہے، اگر مجھے یہ حکم معلوم ہوتا تو میں کبھی یہ غلطی نہ کرتی۔میں یہ بھی جانتی تھی کہ کسی دوسرے کی ملکیت پر ناحق قبضہ کرنا یا اسے استعمال کرنا حرام ہے، اور یہ کہ پڑی ہوئی (ملی ہوئی) چیز کسی اور کی ہوتی ہے، لیکن میں اس حکم سے ناواقف تھی کہ ملی ہوئی چیز کا استعمال دعا کی قبولیت میں رکاوٹ بنتا ہے، میں یہ بھی جانتی اور یقین رکھتی تھی کہ کسی کو دھوکہ دینا اور اس کی چیز استعمال کرنا حرام ہے، لیکن مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ ملی ہوئی چیز کو استعمال کرنا بھی حرام ہے۔ میں جانتی تھی کہ اگر مجھے کوئی گمشدہ چیز ملے تو مجھے لوگوں سے اس کے بارے میں پوچھنا چاہیے تھا، لیکن میں یہ نہیں جانتی تھی کہ ملی ہوئی چیز کے بارے میں پوچھنے کا ذکر حدیث میں بھی آیا ہے، اور میں نے اس بالی کے بارے میں کسی سے نہیں پوچھا۔کیا اس دوران (جب میں وہ بالی پہن رہی تھی) مانگی گئی میری دعائیں درست اور قابلِ قبول ہیں؟
صورت مسئولہ میں سائلہ کا مذکور ملی ہوئی بالی کو مالک کی تلاش اور شرعی طریقہ تشہیر کے بغیر اپنے استعمال میں رکھنا جائز نہ تھا ، چنانچہ اپنے اس عمل پر بصدق دل توبہ واستغفار کے ساتھ حسب استطاعت اس کے مالک کو تلاش کر کے لوٹانا ضروری ہے ، لہذا اگر اس بالی کا مالک آجائےتو اس کی چیز اس کو واپس کردی جائے ، لیکن اگر مالک کی تلاش سے مایوسی ہوجائے تو اس صورت بالی کسی مستحق شخص پر صدقہ کردے ، اگر سائلہ خود مستحق ہوتو خود بھی استعمال کرسکتی ہے ، تاہم اگر مالک آجائے اور بالی کا مطالبہ کرے تو اس صورت میں سائلہ کے ذمہ اس کا لوٹانا ازم ہوگا ۔
كما في مرقاة المفاتيح : وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: «قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إن الله طيب لا يقبل إلا طيبا، وأن الله أمر المؤمنين بما أمر به المرسلين، فقال: {ياأيها الرسل كلوا من الطيبات واعملوا صالحا} [المؤمنون: 51] وقال: {يا أيها الذين آمنوا كلوا من طيبات ما رزقناكم} [البقرة: 172] ثم ذكر الرجل يطيل السفر، أشعث، أغبر، يمد يديه إلى السماء: يا رب! يا رب! ومطعمه حرام، ومشربه حرام، وملبسه حرام، وغذي بالحرام، فأنى يستجاب لذلك؟ !» رواه مسلم. وقال تحت قوله (يستجاب لذلك؟) : أي: لذلك الرجل أو لأجل ما ذكر من حال الرجل. قال الأشرف رحمه الله: وفيه إيذان بأن حل المطعم والمشرب مما تتوقف عليه إجابة الدعاء، ولذا قيل: إن للدعاء خبا حين أكل الحلال وصدق المقال . ( كتاب البيوع ، باب الكسب وطلب الحلال ، ج : 6 ، ص : 7-10 ، ط : الحقانيه )
وفي الدر المختار : وفيه أنه أمانة لا لقطة لأنه لا يعرف بل يدفع لمالكه (ندب رفعها لصاحبها) إن أمن على نفسه تعريفها وإلا فالترك أولى. وفي البدائع وإن أخذها لنفسه حرم لأنها كالغصب . وفي الشامية (قوله: وإلا) أي وإن لم يأمن بأن شك، فلا ينافي ما في البدائع؛ لأنه فيما إذا أخذها لنفسه، فإذا تيقن من نفسه منعها من صاحبها فرض الترك، وإذا شك ندب أفاده ط لكن إن أخذها لنفسه لم يبرأ من ضمانها إلا بردها إلى صاحبها كما في الكافي (قوله: لأنها كالغصب) أي حكما من جهة الحرمة والضمان، ( كتاب اللقطة ، ج : 4 ، ص : 276 ، ط : ایچ ایم سعید کمپنی )
وفي درر الحكام : (ندب رفعها لصاحبها) لأنه إن تركها ربما تصل إليها يد خائنة فتكتمها عن مالكها فيضيع ماله فكان رفعها وسيلة إلى إيصال الحق إلى المستحق، ولهذا قالوا يجب إذا خاف الضياع كما مر (فإن أشهد عليه) بأنه أخذها ليردها على صاحبها (وعرف) في مكان وجدت فيه وفي الجامع بأن ينادي إني وجدت لقطة لا أدري مالكها فليأت مالكها وليصفها لأردها عليه (إلى أن علم أن صاحبها لا يطلبها أو أنها تفسد) (إلى قوله) (فينتفع) أي الرافع (بها) أي باللقطة (لو فقيرا وإلا تصدق بها) على فقير (إلى قوله) (فإن جاء صاحبها أجازه) أي التصدق (وله أجره) أي الثواب (أو أخذها من الفقير لو) كانت (قائمة وإلا ضمن) صاحبها (الآخذ أو الفقير بلا رجوع بينهما) يعني إن ضمن الآخذ لا يرجع على الفقير، وإن ضمن الفقير لا يرجع على الآخذ ( كتاب اللقطة ، ج : 2 ، ص : 130-131 ، ط : دار إحياء الكتب العربية )
گمشدہ جانور اگر کسی کو مل جائے تو اسے فروخت کرکے رقم اپنے استعمال میں لائی جاسکتی ہے؟
یونیکوڈ گمشدہ و متروکہ مال 0