سوشل میڈیا

فیس بک کو استعمال کرنے کا شرعی حکم

فتوی نمبر :
10077
| تاریخ :
معاشرت زندگی / فنون و حرفت / سوشل میڈیا

فیس بک کو استعمال کرنے کا شرعی حکم

میں نے گستاخانہ خاکوں (کارٹونز) کے واقعے کے بعد فیس بک استعمال کرنا چھوڑ دیا تھا، اور اس کے بجائے میں نے اپنا ایک سوشل نیٹ ورک لانچ کیا۔کیا آپ مہربانی فرما کر دلائل اور حوالہ جات کے ساتھ اس بات پر روشنی ڈال سکتے ہیں کہ کیا مجھے (یا کسی اور کو) دوبارہ فیس بک استعمال کرنی چاہیے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فیس بک کے جائز اور مباح پروگراموں کو دیکھنا اور اس سلسلہ میں اس کا استعمال اگر چہ فی نفسہ جائز ہے مگر غیرت اسلامی کے خلاف ہے، اس لیے ایک مسلمان کو فیس بک کے جائز استعمال سے بھی احتراز کرنا چاہیے۔ الا یہ کہ اسلام کے دفاع اور کسی غلط چیز کو روکنے کے لیے استعمال کیا جائے، جبکہ نا جائز پروگرام تو کسی بھی ویب سائٹ کے ذریعہ دیکھنا حرام اور واجب الاحتراز ہے۔ والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محبوب الہي حسين عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10077کی تصدیق کریں
0     255
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نیٹ پر چیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
  • سوشل میڈیا ویب سائٹس بے حیائی کو فروغ دیتی ہیں

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
  • تعلیمی و تعمیری مقاصد کے لئے انٹرنیٹ کااستعمال

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
  • فیس بک کو استعمال کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
  • میڈیا کے لیے اسٹوری لکھنے یا ڈائریکٹر کا کام کر نے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
Related Topics متعلقه موضوعات