سوشل میڈیا

نیٹ پر چیٹ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
2056
| تاریخ :
2020-10-26
معاشرت زندگی / فنون و حرفت / سوشل میڈیا

نیٹ پر چیٹ کرنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ لوگ کہتے ہیں کہ نیٹ پر چیٹنگ کرنا گناہ ہے۔ تو کیا یہ صحیح ہے؟ اور یہ کہ ہم وہ ’’چیٹنک‘‘ کر رہے ہوں جو جس سے کسی کو نہ کوئی نقصان ہوتا ہو اور صرف مذاق یا پھر جنرل بات ہو یا پھر اسلامک ٹاپک ہو؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ چیٹنگ یعنی دھوکہ بازی خواہ نیٹ پر کی جائے یا اس کے علاوہ کسی دوسرے ذریعہ سے کی جائے بہرحال ناجائز اور گناہ ہے اور اگر یہ لڑکی اور لڑکے یعنی غیر محرم کے درمیان ہو تو اس کی بناء پر اس کی حرمت مزید بڑھ جاتی ہے، لہٰذا مذکور طرزِ عمل سے بہر حال احتراز واجب ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «المؤمن غر كريم والفاجر خب لئيم» . رواه أحمد والترمذي وأبو داود (3/ 1409)
وفیها أیضاً: وعن علي بن الحسين رضي الله عنهما قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من حسن إسلام المرء تركه ما لا يعنيه» . رواه مالك وأحمد(3/ 1361) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد احمد خلیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 2056کی تصدیق کریں
0     737
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نیٹ پر چیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
  • سوشل میڈیا ویب سائٹس بے حیائی کو فروغ دیتی ہیں

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
  • تعلیمی و تعمیری مقاصد کے لئے انٹرنیٹ کااستعمال

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
  • فیس بک کو استعمال کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
  • میڈیا کے لیے اسٹوری لکھنے یا ڈائریکٹر کا کام کر نے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
Related Topics متعلقه موضوعات