سوشل میڈیا

میڈیا کے لیے اسٹوری لکھنے یا ڈائریکٹر کا کام کر نے کی شرعی حیثیت

فتوی نمبر :
14891
| تاریخ :
معاشرت زندگی / فنون و حرفت / سوشل میڈیا

میڈیا کے لیے اسٹوری لکھنے یا ڈائریکٹر کا کام کر نے کی شرعی حیثیت

میڈیا میں کام کر نا کیسا ہے کیا میڈیا کے لیے اسٹوری لکھ سکتے ہیں یا ڈائریکٹر کا کام کر سکتے ہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر اس ادارہ میں رہتے ہوئے آدمی غیر مسلم قوتوں کا آلہ کار نہ بنے اور نہ ہی غیر شرعی امور مثلاً تصویر سازی وغیرہ کا ارتکاب کرے تو اس میں شرعاً بھی حرج نہیں ،جبکہ کہانی کے طور پر جو مضمون لکھا جاتا ہے اگر وہ فحش امور پر مبنی نہ ہو تو شرعا اس کی بھی گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): وظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصوير الحيوان، وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره، فصنعته حرام بكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى، وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم وإناء وحائط وغيرها اهـ (1/ 647)
و في الفقه الإسلامي وأدلته: أما الاستئجار لكتابة الغناء والنوح فهو جائز عند الحنفية فقط؛ لأن الممنوع عنه نفس الغناء والنوح، لا كتابتهما. (5/ 468) والله اعلم بالصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد اویس شریف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 14891کی تصدیق کریں
0     228
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نیٹ پر چیٹ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
  • سوشل میڈیا ویب سائٹس بے حیائی کو فروغ دیتی ہیں

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
  • تعلیمی و تعمیری مقاصد کے لئے انٹرنیٹ کااستعمال

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
  • فیس بک کو استعمال کرنے کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
  • میڈیا کے لیے اسٹوری لکھنے یا ڈائریکٹر کا کام کر نے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   سوشل میڈیا 0
Related Topics متعلقه موضوعات