السلام علیکم جناب مفتی صاحب !
میں ویب سائٹ بناتا ہوں ، میرا انٹرنیٹ سے ہر وقت استعمال ہوتا ہے ، کوئی فالتو کام نہیں کرتا ،انٹرنیٹ صرف ویب سائٹس بنانے،اپنی تعلیم اور معلومات کے لئے استعمال کرتا ہوں ، سوال یہ ہے کہ انٹرنیٹ ویب سائٹس بنانا جائز ہے یا نہیں ؟ انٹرنیٹ استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟
سائل اپنے کام کے دوران ناجائز اور غیر شرعی امور سے بچنے کا اگر واقعۃً پورا اہتمام کرتا ہو اور جو ویب سائٹس بناتا ہے وہ بھی جائز مقاصد میں استعمال ہوتی ہو تو اس صورت میں ایسی ویب سائٹس کا بنانا اور اس ضرورت کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کرنا ہر دو امور جائز اور درست ہیں ۔