مکروھات نماز

بغیر عذر کے ننگے سر نماز پڑھنا-بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم

فتوی نمبر :
1028
| تاریخ :
2005-06-26
عبادات / نماز / مکروھات نماز

بغیر عذر کے ننگے سر نماز پڑھنا-بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم

۱۔ کیا بریلوی کے پیچھے نماز پڑھنا صحیح ہے یا نہیں؟ میں نے بہت سے علماء سے سنا ہے کہ یہ شرک کرتے ہیں، اور ان کے پیچھے نماز جائز نہیں، اور میری آفس کے بالکل برابر میں انہی کی مسجد ہے، جمعہ کی نماز اور باقی نمازیں پڑھنے بھی وہاں جاتے ہیں، مہربانی فرما کر راہ نمائی فرمائیں۔
۲۔ ننگے سر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔ اگر بریلوی امام مشرکانہ عقائد کا متحمل نہ ہو، بلکہ محض بدعات ورسومات کا مرتکب ہو ، تو اس دوسری قسم کے امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، جس سے احتراز چاہیئے،مگر اکیلے نماز پڑھنے سے اسی کی اقتداء میں جماعت کے ساتھ پڑھ لینا بہتر اور افضل ہے، جبکہ مشرکانہ عقائد ونظریات والے شخص کی اقتداء میں نماز پڑھنا جائز ہی نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
۲۔ بغیر عذر کے ننگے سر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الدر المختار: صلى خلف فاسق أو مبتدع نال فضل الجماعة الخ (1/ 562)
وفي حاشية ابن عابدين: (قوله نال فضل الجماعة) أفاد أن الصلاة خلفهما أولى من الانفراد، لكن لا ينال كما ينال خلف تقي ورع الخ(1/ 562)
وفی البدائع: وذکر فی المنقی روایة عن أبی حنیفة رحمه اللہ أنه کان لا یری الصلاة خلف المبتدع، والصحیح أنه إن کان هوی یکفره لا تجوز وإن کان لا یکفره تجوز مع الکراهة الخ(۱/ ۱۵۷)
وفی البحر الرائق: وفی الفتاوی لو صلی خلف فاسق، أو مبتدع ینال فضل الجماعة لکن لا ینال خلف تقی ورع (إلی قوله) وکره امامة العبد الأعرابی والفاسق والمبتدع والأعمی وولد الزنا الخ(۱/ ۳۴۸)
وفی الدر المختار: (وصلاته حاسرا) أي كاشفا (رأسه للتكاسل) ولا بأس به للتذلل الخ (1/ 641)
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله للتكاسل) أي لأجل الكسل، بأن استثقل تغطيته ولم يرها أمرا مهما في الصلاة فتركها لذلك، (إلی قوله) ونص في الفتاوى العتابية على أنه لو فعله لعذر لا يكره الخ (1/ 641) والله اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبداللہ جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 1028کی تصدیق کریں
0     844
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • حرام رقم سےسلوائے ہوئے کپڑوں میں نماز پڑھنےکاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آدھی آستین والی شرٹ پہن کر نماز پڑہنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • جماعت شروع ہونے کے بعد پیشاب شدت سے آجائے تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   مکروھات نماز 2
  • بغیر ٹوپی کی نماز یا مسجد کی ٹوپی استعمال کرنا - حالتِ روزہ میں شیو کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نقاب اوڑھ کر نماز ادا کی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کیا نماز میں آنکھیں بند کرنا مکروہ ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • کراہت تحریمی سے ادا کی ہوئی نماز کا اعادہ کب واجب ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 5
  • کیا عورت نماز جوڑی دار پاجامے میں پڑھ سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • آئینہ (شیشہ) کے سامنے کھڑے ہوکر نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • نماز کی دونوں رکعتوں میں ایک سورت مکرر پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مکروھات نماز 0
  • سودی لین دین کرنے والے شخص کی امامت مٰیں نمازپڑھنے کاحکم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • انعمتَ اور انعمتہ نام رکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • ہاف آستین پہن کرنمازپڑھنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • وضو کے بعد کی مسنون دعا اور انگلی اٹھانا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • منفردکابلندآوازمیں تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • مقتدی کادوسراسلام امام سے پہلے پھیرنا

    یونیکوڈ   انگلش   مکروھات نماز 0
  • عمامہ (پگڑی) کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • سائنس سے اسلام کی حقانیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • حضرت مریم کے ساتھ ’’علیہا السلام‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • ’’وَلَا الضَّالِّينَ‘‘ کے ضاد کو صاد پڑھاجائے گا یا ضاد؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • ’’۷۸۶‘‘ ہندسے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • جاننے والے اور نا جاننے والے برابر ہیں؟ علم میں بخل ,حسد و غرور کرنا, بغير استاد تحصيل علم

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • اجتہاد کے شرائط واہلیت

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 1
  • کیا خدا کوئی ایسا بڑا پتھر بنا سکتا ہے جو وہ خود نہیں اٹھا سکتا؟

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
  • سنتوں کے دوران امام صاحب کا منبر پر بیٹھے رہنا

    یونیکوڈ   مکروھات نماز 0
Related Topics متعلقه موضوعات