نماز جنازہ

نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ پڑھنے کی حیثیت

فتوی نمبر :
10743
| تاریخ :
2011-01-24
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ پڑھنے کی حیثیت

میں نے ایک حدیث سنی ہے جس کا مفہوم یہ ہے، حضرت محمد ﷺ نے فرمایا : ’’سورہ فاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی‘‘ اس مفہوم کے سیاق میں ہم متبعین امام ابوحنیفہؒ نماز جنازہ میں سورۃ فاتحہ کیوں نہیں پڑھتے؟ میں اب ۳۲ سال کا ہو چکا ہوں، میرے پاس کوئی ایسی کتاب نہیں جو میں نے پڑھی ہے جس میں نمازِ جنازہ کے طریق کار میں سورہ فاتحہ شامل کی گئی ہو ۔ براہِ کرم میری راہ نمائی کریں یہ حدیث بخاری ومسلم کے حوالہ سے روایت کی گئی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ نمازِ جنازہ کا مقصدمیت کے لیے دعائے مغفرت کرنا ہے، اسی لیے سرکار دوعالم ﷺ نے فرمایا کہ ’’جب تم کسی کا جنازہ پڑھو تو اس کے لیے اخلاص کے ساتھ دعا کرو “ ۔ چنانچہ نمازِ جنازہ میں آدابِ دعا کے مطابق شروع میں حق تعالیٰ شانہ کی حمد و ثنا کی جاتی ہے ،اگر کوئی شخص بطور ثناء کے فاتحہ پڑھے تو یہ شرعاً ممنوع بھی نہیں، مگر لازم بھی نہیں۔ اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا کے بعد آقائے دوجہاں ﷺ پر درود پڑھا جاتا ہے ، اس کے بعد میت کے لیے مغفرت کی دُعا کی جاتی ہے،نمازِ جنازہ میں سورتِ فاتحہ کی قراءت کسی صحیح ، صریح، مرفوع ، غیر معارض حدیث پاک سے ثابت نہیں، بلکہ اس کے برعکس صحابہ وتابعین سے بہت سے ایسے آثار موجود ہیں جن میں نمازِ جنازہ میں قراءت نہ کرنے کا ذکر ہے۔
جہاں تک ” لاصلاۃ الا بفاتحۃالکتاب‘‘ والی حدیث کا تعلق ہے تو یہ رکوع سجدے والی نمازوں کے بارے میں ہے ( اور اس میں بھی منفرداورامام سے متعلق ہے نہ کہ مقتدی کے) جیسا کہ ابوالمنہال کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوالعالیہ سے نمازِ جنازہ میں سورت فاتحہ سے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ میرا تو یہی خیال ہے کہ سورہ فاتحہ صرف رکوع و سجود والی نماز میں پڑھی جاتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي سنن أبي داود: عن أبي هريرة، قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم: يقول: «إذا صليتم على الميت فأخلصوا له الدعاء» (3/ 210)
وفي مصنف ابن أبي شيبة: عن نافع، أن ابن عمر كان «لا يقرأ في الصلاة على الميت» (2/ 492)
وفیه أیضا: عن أبي المنهال، قال: سألت أبا العالية عن القراءة في الصلاة على الجنازة بفاتحة الكتاب فقال: «ما كنت أحسب أن فاتحة الكتاب تقرأ إلا في صلاة فيها ركوع وسجود» (2/ 493)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
طاہر عطاء اللہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 10743کی تصدیق کریں
0     1168
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات