کیا مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے؟ ہمارے ہاں کچھ مساجد میں ایسا ہو رہا ہے۔
اگر کسی مسجد کے قریب یا محلہ میں نماز جنازہ کے لیے کوئی جگہ نہ ہو اور نہ ہی قبرستان میں اس کا انتظام ہو سکتا ہو تو ایسی صورت میں اگر یہ طریقہ اختیار کر لیا جائے کہ میت کو محراب مسجد سے باہر رکھا جائے اور امام اور چند نمازی بھی مسجد کے باہر صف بندی کرلیں اور دیگر لوگ مسجد میں ہی صف بندی کر کے نماز جنازہ ادا کر لیں تو اس کی گنجائش ہے، اس میں حرج نہیں، جبکہ اس کے علاوہ مسجد میں میت رکھ کر نماز جنازہ پڑھنے سے احتراز کیا جائے۔
کما فی الدر المختار: (وكرهت تحريما) وقيل (تنزيها في مسجد جماعة هو) أي الميت (فيه) وحده أو مع القوم(واختلف في الخارجة) عن المسجد وحده أو مع بعض القوم (والمختار الكراهة) مطلقا خلاصة اھ (2/224)
وفي حاشية ابن عابدين: إنما تكره في المسجد بلا عذر، فإن كان فلا اھ(2/ 226)