مفتی صاحب!حضرت محمدﷺ نور تھے یا بشر؟
آپﷺ اپنی ذات کے اعتبار سے نہ صرف نوع بشر میں داخل ہیں، بلکہ افضل البشر ہیں، نہ صرف انسان ہیں، بلکہ نوعِ انسان کے سردار ہیں، نہ صرف حضرت آدم علیہ السلام کے نسل سے ہیں، بلکہ آدم علیہ السلام واولادِ آدم علیہ السلام کے لیے سرمایہ صدِّ افتخار ہیں، جس طرح آپﷺ اپنی ذات کے اعتبار سے بشر ہیں اسی طرح آپﷺ صفتِ ہدایت کے اعتبار سے ساری انسانیت کے لیے مینارہ نور ہیں، یہ نور ہے جس کی روشنی میں انسانیت کو خدا تعالیٰ کا راستہ مل سکتاہے اور جس کی روشنی ابد تک درخشندہ وتابندہ رہے گی۔
قال اللہ تعالی في القرآن الکریم: قُلْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ يُوحَى إِلَيَّ أَنَّمَا إِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِد ۔ الآية (الکھف:۱۱۰)
وقال تعالی: قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَسُول ۔الآية (الاسراء:۹۳)۔
وفي صحیح البخاري: عن علقمة، قال: قال عبد الله صلى النبي صلى الله عليه وسلم - قال إبراهيم: لا أدري زاد أو نقص - فلما سلم قيل له: يا رسول الله، أحدث في الصلاة شيء؟(ٳلی قوله) فلما أقبل علينا بوجهه، قال: «إنه لو حدث في الصلاة شيء لنبأتكم به، ولكن إنما أنا بشر مثلكم، أنسى كما تنسون، فإذا نسيت فذكروني ۔ الحدیث (۱/۵۸) واللہ أعلم بالصواب!
حضورﷺ سے چاندی کی انگوٹھی اور نگینہ کا استعمال ثابت ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0آنحضرتؐ اور حضرت علیؓ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیل
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0آپؐ نور ہے یا بشر؟ اور ’’الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ ‘‘ کہنا
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1کیا نبی کریم ﷺ نے معراج میں تمام مراحل براق سواری سے طے کۓ ؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0حضورِ اکرم ﷺ سے زندگی میں کبھی کوئی نماز قضاء ہوئی ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0