حضرت مفتی صاحب ! پوچھنا یہ ہے کہ سادات کا انحصار جو صرف پانچ میں [یعنی اٰل علی ،اٰل جعفر، اور اٰل ابوطالب وغیرہ] میں کیا جاتاہے ، کیا یہ تخصیص نبی علیہ السلام نے فرمائی ہے یا بعد میں فقہاء نے ؟ اگر یہ تخصیص حدیث سے ثابت ہو تو براہِ کرم یہ بتادیں کہ کونسی کتاب کہ کونسی حدیث ہے ؟ اس کا حوالہ درکار ہے ، اگر عنایت فرمائیں تو عاجز آپ کا ممنون رہے گا۔ شکریہ
مذکور تخصیص خود آپ علیہ السلام نے بیان فرمائی ہے، اور اسی بناء پر فقہاءِ کرام نے اپنی کتب میں اس کی تصریح کی ہے ، چنانچہ ذیل میں مصنف عبد الرزاق کی ایک صریح حدیث نقل کی جا رہی ہے، ملاحظہ فرمائیں:
ترجمہ: یزید بن حیان تیمی رحمہ اللہ فرماتےہیں،میں نے زید بن ارقم کو آلِ محمد کے بابت سوال کا جواب دیتے ہوئے سنا کہ آلِ محمد وہ لوگ ہیں جن پر صدقہ کے مال کو حرام کیا گیا ہے،پوچھا گیا کہ مالِ صدقہ کن لوگوں کے واسطے حرام کیا گیا،تو فرمایا وہ لوگ آلِ علی ، آلِ عقیل ، آلِ جعفر اور آلِ عباس ہیں۔
فی مصنف عبد الرزاق : عن عبد الرزاق عن الثوري عن يزيد بن حیان التيمي قال سمعت زيد بن أرقم يقول قيل له من آل محمد -صلى الله عليه و سلم- قال من تحرم ( عليهم ) الصدقة قيل من هم قال آل علي و آل عقيل و آل جعفر و آل عباس اھ (4/52)۔
و فی التجريد للقدوري : ما روي عن عمرو بن ثابت عن يزيد بن حیان قال سألت زيد بن أرقم عن آل محمد الذين لا تحل لهم الصدقة فقال : آل عباس و آل عقيل و آل علي و آل جعفر و روي أن النبي - صلى الله عليه وسلم - لما سأله الفضل بن العباس و عبد المطلب بن ربيعة بن الحارث العمالة على الصدقة منعهما و قال: (إن الصدقة لا تحل لآل محمد) فدل ذلك أن بني الحارث و بني هاشم و من سوى هؤلاء على الأصل اھ(8/ 4221)۔
حضورﷺ سے چاندی کی انگوٹھی اور نگینہ کا استعمال ثابت ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0آنحضرتؐ اور حضرت علیؓ کی نمازِ جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیل
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0آپؐ نور ہے یا بشر؟ اور ’’الصلوٰۃ والسلام علیک یا رسول اللہ ‘‘ کہنا
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1کیا نبی کریم ﷺ نے معراج میں تمام مراحل براق سواری سے طے کۓ ؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0حضورِ اکرم ﷺ سے زندگی میں کبھی کوئی نماز قضاء ہوئی ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم 0